شائع 28 جولائ 2017 05:29am

اکشے کمار کو بچپن میں کس نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی؟

اکشے کمار نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بچپن میں ایک لفٹ میں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس کی شکایت انہوں نے اپنے والدین سے بھی کی تھی۔

بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے انسانی اسمگلنگ کے حوا؛لے سے منعقد کی گئی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے اپنی زندگی کا ایک واقعہ بیان کیا۔  جس کا مقصد آج کے دور میں بچوں کے والدین کو مختلف لوگوں کی جانب سے جنسی طور پر بچوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

ممبئی میں ہونے والی اس کانفرنس میں اکشے نے بتایا کہ جب میں چھوٹا تھا تو ایک لفٹ مین نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ کیونکہ اپنے والدین سے میری اچھی بات چیت تھی تو میں نے اس کا ذکر اپنے والدین سے کیا۔

انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بعد میں وہی شخص دوبارہ اس حرکت میں ملوث پایا گیا اور پتا چلا کہ وہ عادی مجرم ہے۔

انہوں نے تمام والدین کو پیگام دیتے ہوئے کہا کہ  بچوں اور والدین کے درمیان موثر رابطہ اور گفتگو ہونی چاہئے۔تاکہ ان حرکات میں ملوث مجرمان کو پتا چل سکے اوران  واقعات کا فوری سدباب کیا جاسکے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments