سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج بوندا باندی ہوگی

شائع 11 اگست 2017 10:43am

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج بوندا باندی ہوگی۔

 اسلام آباد، راولپنڈی میں علی الصبح ہونیوالی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیراورژوب ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹااورکشمیرمیں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مری میں ستاون ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں تینتالیس ،کوٹلی اٹھائیس، راولپنڈی پچیس، مالم جبہ سترہ، پاراچناراورلوئردیرمیں چارملی میٹربارش ہوئی۔

جبکہ دالبندین میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments