کپل شرما کون کونسی بیماریوں سے لڑ رہے ہیں؟ بہن نے بتادیا۔۔
حالیہ دنوں میں کپل شرما کا کریئر اور ان کی صحت دونوں ہی پستی کی جانب گامزن ہیں اور اکثر بیمار رہنے کی وجہ سے انہیں اپنے شو کی شوٹنگ کو بارہا مؤخر کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ایک بار نہیں ہوا کہ سلیبریٹیز ان کے شو میں اپنی فلم کو پروموٹ کرنے آئے ہوں اور انہیں کپل کی خرابی صحت کے باعث یا تو انتظار کرنا پڑا ہو یا بنا شوٹنگ کیے ہی جانا پڑا ہو۔ حال ہی میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما اپنی فلم 'جب ہیری میٹ سیجل' کی پروموشن کے لئے کپل کے شو میں آئے تاہم کپل کی طبیعت خراب ہونے اور پھر بے ہوش ہوجانے کے باعث دونوں سپراسٹارز کو بناء شوٹ کے ہی واپس لوٹنا پڑگیا۔
Read Comments