بولی وڈ کے ستارے بجلی کے بل پر ماہانہ کتنا پیسا بہاتے ہیں؟
سب کو اس بات میں دلچسپی ہوتی ہے کہ بولی وڈ سپراسٹارز کس چیز پر کتنا پیسا خرچ کرتے ہیں۔ بی ٹاؤن اسٹارزجس حساب سے کماتے ہیں اس حساب سے خرچ بھی کرتے ہیں۔ اس کی مثال دیپیکا کا ڈھائی لکھ روپے کا پرس اور 26 ہزار کے جوتے ہیں۔ ان کے بنگلے اور اپارٹمنٹس کروڑوں کی مالیت کے ہوتے ہیں۔ لیکن ان کی بجلی کا بل کتنا آتا ہوگا؟ کبھی آپ نے سوچا ہے؟ آج آپ کو بتاتے ہیں کہ بولی وڈ کے مشہور ستارے ہر ماہ کتنا بجلی کا بل ادا کرتے ہیں۔ سلمان خان کا دبنگ بل سلمان خان اپنی فیملی کے ساتھ ممبئی کے گیلیکسی اپارٹمنٹس کے ایک فلیٹ میں رہتے ہیں جس کا ماہانہ بجلی کا بل 23 لاکھ روپے آتا ہے۔ نواب سیف علی خان کا نوابی بل سیف علی خان کی رہائش گاہ میں استعمال ہونے والی بجلی کا ماہانہ 'نوابی بل' 30 لاکھ روپے ہے۔ مسٹر پرفیکشنسٹ کا 'ان پرفیکٹ' بل عامر خان باندرا اپارٹمنٹ کا ماہانہ بل نو لاکھ روپے ادا کرتے ہیں۔ مستانی کا مستانہ بل مستانی اداکارہ دیپیکا پڈوکون بولی وڈ کی 'ہائیسٹ پیڈ' اداکارہ ہیں۔ دیپیکا ہمیشہ بڑے بجٹ کی فلموں پر ہاتھ صاف کرتی ہیں۔ ان کی گھر کی بجلی کے بل کی بات کریں تو وہ ماہانہ 13 لاکھ روپے بل کی مد میں ادا کرتی ہیں۔ کنگ خان کا کنگ سائز بل بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنے گھر 'منت' کو روشن رکھنے کیلئے ماہانہ 43 لاکھ روپے ادا کرتے ہیں۔ بِگ بی کا بِگ بل ممبئی کے جوہو بیچ پر واقع امیتابھ بچن کے گرانڈ بنگلو کا ماہانہ الیکٹریسٹی بل 22 لاکھ روپے ادا کیا جاتا ہے۔ بشکریہ wittyfeed