اپ ڈیٹ 28 اگست 2017 05:20am

جیا بچن بھری محفل میں ہندو پنڈت پر برس پڑیں

بولی وڈ اداکاردھرمیندر کی بیٹی ایشادیول کی گودبھرائی کی رسم کے دوران امیتابھ بچن کی اہلیہ جیابچن پنڈتوں پر برس پڑیں۔

ایشا دیول کی گود بھرائی کی رسم میں پوجا کیلئے آئے ہوئے پنڈتوں میں سے ایک پنڈت نے پوجا چھوڑ کر وہاں موجود اداکاروں کے ساتھ سیلفی لینی شروع کیں توجیا بچن نے پنڈت کی اس حرکت پر لوگوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پنڈت کو ڈانٹنا شروع کردیا اور کہا 'آپ پوجا میں دھیان دیجئے'۔

 جیا بچن کے چلانے سے پہلے تو تقریب میں موجود تمام لوگ حیرت زدہ رہ گئے بعد ازاں انہوں نے بھی اداکارہ کی تائید کی اور پنڈت کے عمل کی مذمت کی۔

https://youtu.be/wvlv7EojP4o

بشکریہ Lehren TV

Read Comments