شائع 29 اگست 2017 07:13am

کردار کیلئے اپنا سر منڈوانے والی مشہور بھارتی اداکارائیں

خواتین کو اپنے بالوں سے بے حد پیار ہوتا ہے۔ بال ان کی خوبصورتی کا لازمی جزو ہیں جنہیں منڈوانے کا سوچنا بھی ان کیلئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے، لیکن بھارت میں موجود کچھ اداکارؤں نے اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کیلئے خود کو آن اسکرین گنجا دکھانے سے بھی گرزی نہیں کیا۔ جبکہ کچھ نے تو اس کیلئے اپنے اصلی بال تک مکمل منڈوا دئے۔ ذیل میں ان اداکاروں کی تفصیل دی گئی ہے ملاحظہ کیجئے۔

٭ انترا مالی

انہوں نے امول پالیکر کی فلم میں بھکشو کے کردار کیلئے اصلی میں اپنا سر منڈوا دیاتھا۔

٭ نندیتا داس

نندیتا داس نے بھی اسی فلم کیلئے اپنا سر منڈوایا تھا۔

٭ شبانہ اعظمی

شبانہ اعظمی نے بھجی نندیتا داس اور انترا مالی کے ساتھ اسی فلم کیلئے اپنے بالوں کی قربانی دی تھی۔

٭ تنوجا مکھرجی

تنوجا نے مراٹھی فلم 'پتروروں' کیلئے اپنا سر منڈوایا۔

٭ رنکو کارمرکر

مشہور ڈرامہ سیرئیل کہانی گھر گھر کی میں ولن کا کردار ادا کرنے والی رنکو مکھرجی نے بھی رول کیلئے اپناسر اصل میں منڈوا دیا تھا۔

٭ تنوی اعظمی

تنوی نے سنجے لیلا بنسلای کی فلم باجی راؤ مستانی میں رنبیر کی ماں کا کردار ادا کرنے کیلئے سچ مچ اپنے بالوں کو قربان کردیا تھا۔

٭ کروتیکا دیسائی

کروتیکا انڈین ٹیلیوژن کی تاریخ میں اپنا سر منڈوانے والی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے اسٹار پلس کے شو' میرے انگنے میں' کیلئے اپنا سر منڈوایا۔

٭ پریانکا چوپڑا

پریانکا نے فلم 'میری کوم' میں  مرکزی کردار کو گنجا دکھانے کیلئے پروستھیٹک میک اپ کا سہارا لیا۔

٭ شلپا شیٹی

شلپا شیٹی کے اپنے ہوم پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم 'دی ڈیزائر' میں گنجا دکھنے کیلئے کئے گئے میک اپ کو مکمل کرنے کیلئےتین گھنٹے لگے۔

٭ جینیفر ونگیٹ

سونی ٹی وی کے بلاک بسٹر سیرئیل بے حد کی اسٹار جینیفر ونگیٹ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی۔

٭ نِیا شرما

اسٹار پلس کے ڈرامہ سیرئیل 'ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے' سے شہرت پانے والی نیا شرما نے بھی کینسر کی مریضہ کے کردار کیلئے اپنے بالوں کی قربانی دی تھی۔

٭ انوشکا شرما

انوشکا نے فلم 'اے سل ہے مشکل ' میں گنجا دکھنے کیلئے پروستھیٹک میک اپ کا سہارا لیا۔

بشکریہ wittyfeed

Read Comments