!کونسی چیز کب کھانا فائدہ مند اور کب کھانا خطرناک ؟؟ جانیئے

شائع 05 ستمبر 2017 06:34am

قدرت نے انسان کو کھانے پینے اور ان اشیاء سے مستفید ہونے کے لئے بے شمار نعمتیں عطا کر رکھی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کون سی چیز کو کس وقت کھانا فائدہ مند اور کس وقت کھانا نقصان دہ ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو کوئی بات نہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ قدرت کی کس نعمت کو کس وقت کھانا فائدہ مند اور کس وقت کھانا نقصاندہ ہے۔

چاول

چاول کھانا کس کو پسند نہیں؟ لیکن اس بات کو دھیان میں رکھا جائے کہ انہیں دن میں کھانا فائدہ مند جبکہ رات میں نقصاندہ ثابت ہوتا ہے۔

دودھ

اکثر ہم صبح اٹھ کر دودھ کا استعمال کرتے ہیں لیکن کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ جی نہیں! دودھ کو رات میں پینا فائدہ مند ہے جبکہ اسے صبح پینا نقصاندہ ہے۔

دہی

دہی کو دن میں کھانا بے حد فائدہ مند ہے جبکہ اسے رات میں کھانا ٹھیک نہیں۔

دالیں اور بیج

ان کو رات کے وقت کھانا سب سے اچھا جبکہ صبح کھانا ٹھیک نہیں۔

سیب

سیب کو صبح کے وقت کھانا کئی بیماریوں سے جان چھڑا دیتا ہے جبکہ اسے شام اور رات میں کھانا اتنا زیادہ اثراندوز نہیں۔

کیلا

کیلا دوپہر میں کھانا بہت فائدہ مند جبکہ رات میں کھانا ٹھیک نہیں۔

Thanks to Unknown Facts

Read Comments