وہ غلط تصورات جو غیر ملکی افراد پاکستان کے بارے میں رکھتے ہیں

شائع 07 ستمبر 2017 05:50am

آپ کسی بھی ملک کے رہائشی ہوں اپنے ملک میں رہتے ہوئے دوسرے ملک کے بارے میں بھی کچھ نہ کچھ تصور رکھتے ہونگے۔ جیسے اگر امریکا یا دبئی کا نام لیا جائے تو آپ کے ذہن میں وہاں کے لوگوں کے بارے میں ایک لگژوریس لائف اسٹائل کی تصویر بنے گی۔ اسی طرح اگر بات کی جائے افغانستان یا بھارت کی تو آپ کے ذہن میں غربت، دہشتگردی اور جاہلیت (یعنی کم تعلیم یافتہ) افراد کی تصویر بنے گی جبکہ حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

اسی طرح غیر ملکی افراد نے پاکستان کے بارے میں بھی اپنی غلط آراء قائم کر رکھی ہیں جنہیں جان کر انہیں اپنی اس غلط فہمی کو دور کرنا چاہیئے۔ آپ بھی یہ بات جانیئے کہ غیر ملکی ہمارے ملک کے بارے میں کیا تصور رکھتے ہیں۔

پاکستان میں خواتین مظلوم ہیں

اکثر غیر ملکی افراد پاکستانی خواتین کے بارے میں یہ تصور رکھتے ہیں پاکستانی خواتین مظلوم ہیں اور انہیں اپنی زندگی جینے کا حق اس طرح نہیں جس طرح ہونا چایئے جبکہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں یہاں خواتین ایک آزادانہ زندگی گزار رہی ہیں۔

پاکستانی کم پڑھے لکھے ہوتے ہیں

پاکستانیوں کے بارے میں غیر ملکیوں کا یہ بھی خیال ہوتا ہے کہ یہ ایک جاہل قوم ہے جبکہ اگر حقیقت پر مبنی بات کی جائے تو صرف اسلام آباد میں ہی خواندگی کی شرح 96 فیصد ہے اسی طرح 92 ملین پاکستانی (یعنی قُل آبادی کا 49 فیصد) انگلش بولتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان انگلش بولنے والے ممالک کی فہرست میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اس کے علاہ پاکستانی یونیورسٹیوں سے ہر سال 4 لاکھ 45 ہزار گریجوئیٹس فارغ التحصیل ہوتے ہیں جن میں سے کمپیوٹر سائنس میں گریجوئیٹ طلباء کی تعداد 10 ہزار ہے۔

سب پاکستانیوں کے گھر میں اسلحہ موجود ہے

غیر ملکی افراد سے جب پاکستان کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے ذہن میں سب سے پہلے اسلحہ اور ہتھیار کی تصویر بنتی ہے۔ لیکن آپ کو یہ بات جان کر خوشی ہوگی کہ ہمارے ملک میں دنیا کے خوبصورت ترین مقامات موجود ہیں اور یہاں کے لوگ بھی دوسرے ممالک کے افراد کی طرح ایک سادہ زندگی بسر کرتے ہیں۔ دوسروں کی طرح ہمارے بھی دوست ہوتے ہیں فیملیز ہوتی ہیں اور نوکریاں بھی پھر بھی لوگوں کا یہ خیال سمجھ سے بالاتر ہے۔

پاکستان مڈل ایسٹ میں ہے

اکثر غیر ملکیوں کا یہ بھی خیال ہوتا ہے کہ پاکستان مڈل ایسٹ میں ہے لیکن یہ تصور بھی ان کا غلط ہے کیونکہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں واقع ہے۔

پاکستانی پارٹیاں نہیں کرتے

غیر ملکی افراد کا پاکستانیوں کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ پارٹیاں نہیں کرتے ان کے لئے صرف یہی کہا جاسکتا ہے کہ شاید انہوں نے پاکستانی شادیوں کے بارے میں نہیں سنا۔ پاکستانی شادیاں دنیا کی سب سے زیادہ انجوائے کی جانے والی شادیوں میں شمار ہوتی ہیں۔

پاکستان کی سواریاں پرانے زمانے کی ہیں

اکثر غیر ملکی یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں ابھی گھوڑا گاڑیوں (یعنی تانگہ) اور اونٹ گاڑیوں پر سفر کرتے ہیں لیکن شاید انہیں یہ بات معلوم نہیں کہ اگر صرف کراچی کی سڑکوں پر ہی نکلا جائے تو لگژوریس گاڑیوں کی تعداد اتنی ہے کہ اکثر و بیشتر ٹریفک جام کی سورتحال کا سامنا رہتا ہے۔

پاکستان میں سب خواتین برقع پہنتی ہیں

یہ خیال بھی غلط ہے کہ پاکستان میں خواتین کو جبری طور پر برقع پہنایا جاتا ہے کیونکہ یہاں خواتین کو ہر وہ چیز پہننے کی اجازت ہے جس کو اس کا دل مانگتا ہے۔

پاکستانی مرد پگڑیاں پہنتے ہیں

ہر ملک کا اپنا ایک ثقافتی لباس ہوتا ہے اسی طرح پاکستان کا بھی ہے لیکن یہ خیال غلط ہے کہ سب ہی مرد پگڑیاں پہنتے ہیں اگر یقین نہیں آتا تو فواد خان، عاطف اسلم، علی ظفر اور حمزہ علی عباسی کی مثالیں آپ کے سامنے ہیں۔

پاکستانی عربی بولتے ہیں

غیر ملکیوں کا یہ خیال ہے کہ پاکستانی مسلمان ہونے کی وجہ سے عربی زبان میں گفتگو کرتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے ہماری قومی زبان اردو ہے۔

پاکستان غیر ترقی یافتہ ملک ہے

یو این ڈی پی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے ترقی پزیر ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے یہاں جنگلات بھی موجود ہیں جن کی وجہ سے آب و ہوا بھی خاصی خوشگوار ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی پاکستان نے کئی بڑے اہداف حاصل کرلئے ہیں جن کی وجہ سے اسے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں بھی نمایاں جگہ حاصل ہے۔

فیشن، کھیل اور انٹرٹینمٹ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں

شاید یہ تو پاکستانیوں کی تضحیق ہے کہ یہاں فیشن، کھیل اور انٹرٹینمنٹ نہیں ہے کیونکہ پاکستان میں 39 مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز قائم ہیں جن میں کرکٹ نمبر ون پر ہے اس کے علاوہ فیشن انڈسٹری اور لولی وڈ بھی اپنی نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔

Thanks to Wittyfeed

Read Comments