اصلی اور نقلی برانڈڈ ہینڈ بیگز کی پہچان کے 7 آسان طریقے
ذرا سوچیں آپ لمبے عرصے سے ایک ڈیزائنر ہینڈ بیگ کیلئے پیسے جما کریں اور جب خرید کر لائیں تو پتا چلے یہ تو نقلی ہے۔ تو کیا آپ اس جھنجھٹ اور پریشانی بچنا چاہتے ہیں؟
بعض دوکاندار آپ کو اصلی برانڈ کہہ کر ریپلیکا یا فرسٹ کاپی تھما دیتے ہیں اور آپ لے بھی لیتے ہیں، کیونکہ آپ کو اصلی اور نقلی کی پہچان نہیں ہوتی۔ اس لئے آج ہم آپ کو برانڈڈ اور نقلی ہینڈ بیگز کی پہچان کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ انہیں یاد رکھیں اور دھوکا کھانے سے بچیں۔
٭ ڈیٹیلنگ پر غور کریں
دنیا بھر کے مشہور برانڈز ڈیٹیلنگ پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ اگر آپ کو ہینڈ بیگ میں دھاگے لٹکتے دکھیں یا اسی طرح کی کوکئی چیز ملے تو یہ بیگ نقلی برانڈ کا ہے۔
٭ ہُک، بٹن اور زِپر
برانڈڈ ہینڈ بیگز خریدتے وقت ہکس، بٹن، میٹل اٹیچمنٹ اور زِپرز پر توجہ دیں، اگر ان کا رنگ اتر رہا ہے، فنشنگ نہیں ہے یا پھر برانڈ کا لوگو نہیں ہے تو یہ نقلی ہے۔ ٭ میٹیرئیل برانڈڈ ہینڈ بیگز میں کبھی بھی کھردرے چمڑے کا استعمال نہیں ہوتا۔ اس یں ہمیشہ نرم چمڑے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ اسے کسی بھی طرح موڑ لیں یہ واپس اپنی جگہ آجاتا ہے۔ ٭ برانڈز کے نام جعلی برانڈز کے نام اصلی برانڈ کے فونٹ سے مختلف ہوتے ہیں۔ جعلی برانڈز میں یا تو گھٹیا پرنٹنگ کا استعمال ہوتا ہے یا پھر اس کی اسپیلنگ الگ ہوتی ہے۔ ٭ سیرئیل نمبر اصل برانڈ میں سیرئیل نمبر کو اس طرح لگایا جاتا ہے کہ اسے نقصان پہنچائے بنا آپ ہٹا نہیں سکتے، جبکہ جعلی برانڈز میں سیرئیل نمبر ایک اسٹیکر کی مدد سے لگا دیا جاتا ہے۔ ٭ پیکینگ برانڈڈ ہینڈ بیگز ہمیشہ ایک مہنگی اور اعلیٰ کوالٹی کی پیکنگ میں آتے ہیں۔ ان کے ساتھ کچھ اضافی چیزیں بھی دی جاتی ہیں۔ جبکہ جعلی برانڈز میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ ٭ منفرد خصوصیات کسی بھی اسٹور میں جانے سے پہلے اس برانڈ کے بارے میں تھوڑی ریسرف کر لیں جو آپ کو خریدنا ہے۔ کیونکہ ہر برانڈ کی اپنی کچھ منفرد خصوصیات ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر پراڈا کبھی بھی اپنے ہینڈ بیگز میں کنٹراسٹ کلرز کا استعمال نہیں کرتا۔ بشکریہ Brihghtside