سلم ڈاگ ملینئیر کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ غربت کی زندگی جینے پر مجبور
آسکر ایوارڈ یافتہ بولی وڈ فلم 'سلم ڈاگ ملینئیر' میں للیتا کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ ایکٹریس روبینہ علی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔
بھارتی جریدے بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق روبینہ غربت سے تنگ آگئیں ہیں اور نوکری کی تلاش میں ہیں۔
روبینہ علی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ بولی وڈ میں کام نہ ملنے کے باعث انتہائی غربت کی زندگی گزار رہی ہوں، لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔ میں اپنا خواب ضرور پورا کروں گی۔
سلم ڈاگ ملینئیر 2103 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں انیل کپور، دیو پٹیل اور فریدہ پنٹو نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم کے ہدایت کار ڈینی تھے جبکہ موسیقی اے آر رحمان کی دین تھی۔ فلم کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ فلم میں کام کرنے والے تمام چائلڈ اداکاروں کا تعلق ممبئی کی جھونپڑ پٹی سے تھا۔
Read Comments