آج کا دن کیسا رہے گا؟ 25 ستمبر2017

شائع 25 ستمبر 2017 05:04am

حمل(Arise)

آج آپ کے ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ کو اپنے ہدف پر توجہ مرکوز رکھنا خاصا مشکل ہوجائے گا اور اسی کی وجہ سے آپ کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسے حالات میں دوسروں کی باتوں اور ان کی جانب سے پھیلائی گئی افواہوں پر کان نہ دھریں ورنہ آپ کی لڑائی ہوسکتی ہے۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنی جذباتیت پر قابو رکھنا ہوگا اور اپنے تجربہ کار دوستوں کے ساتھ پر خلوص تعاون پر بھی یقین رکھنا ہوگا۔ آج اگر آپ نے کسی کاروباری منصوبے کے آغاز کا پلان بنا رکھا ہو تو اپنے دماغ میں سے تمام منفی قسم کی سوچوں کو بالکل نکال باہر کرنا پڑے گا۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اچانک کسی جذباتی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا موڈ بھی خراب ہوسکتا ہے۔ تاہم خود کو اس خراب صورتحال میں بچانے کے لئے موجودہ حالات کا انتہائی گہرائی اور حقیقت پسندی سے جائزہ لینا پڑے گا۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کی غیر حقیقی سوچیں آپ کی کارکردگی کو متاثر کرسکتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ آپ کے خلوص پر مبنی رشتوں اور تعلقات پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔ اگر یہی کیفیات حاوی رہیں تو یاد رہے آپ کو اپنے دوستوں کی ناراضگی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

اسد (Leo)

آج آپ کو اپنے جذباتی اور پیار بھرے معاملات کو ترجیحاً حل کرنے کی جانب اپنی توجہ کو مبذول رکھنا ہوگا تاکہ دوسرے اور کئی معاملات کے ساتھ کہیں یہ بھی آپ پر بوجھ نہ بن کر رہ جائے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے سینیئر افراد کے مشوروں پر بھی عمل کرنا چاہیئے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے منتخب کردے اہداف اور منصوبے بہت زیادہ بہتر ہونے کے باوجود آپ کے ارد گرد موجود افراد کو پسند نہ آئیں گے۔ ان کشیدہ حالات میں آپ کو زبردستی بالکل نہیں کرنی چاہیئے۔ آج آپ کے لئے معمول سے ہٹ کر اپنی شریک حیات اور دوستوں سے لچکدار رویہ اختیار کرنا ہوگا۔

میزان (Libra)

آج آپ کی تحریکی اور سماجی سرگرمیاں کم ہونے کی وجہ سے آپ کے گھر وا؛ے بے حد پریشان ہوسکتے ہیں۔ آپ کو اپنے ارد گرد موجود افراد کی شکایات اور مسئل سننے کی کوشش ہی نہیں کرنی بلکہ اس کا حل تلاش کرنے میں بھی جان لڑانی ہوگی۔

عقرب (Scorpio)

آج صبح سے ہی آپ کی ذہنی حالت انتشار کا شکار ہوگی اور اسی کی وجہ سے آپ کے متعلقہ معاملات میں ابتری نظر آسکتی ہے۔جبکہ شناخت بنانے میں بھی آپ کو حسب توقع کامیابی نہ مل سکے گی۔ ایسے میں آپ کو کوشش کرکے اپنی ترجیحات کا تعین کرلینا چاہیئے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کی عملی صلاحیتیں مکمل طور پر کارگر یا متحرک نہ ہونے کی وجہ اور کچھ نہیں بلکہ آپ کے ستاروں کی ہی چال ہے۔ اسی لئے آج آپ کو کسی بھی قسم کے مقابلہ بازی یا محاذ آرائی جیسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لینا چاہیئے اور نہ ہی دوسروں کے اختیارات کو چیلنج کرنا چاہیئے۔

جدی (Capricorn)

آج آپ اپنی پیشہ وارانہ یا کاروباری ذمہ داریوں کی تکمیل میں خفیہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ایسے حالات میں آپ کی کارکردگی بھی متاثر ہوسکتی ہے لیکن اس کا یہ بالکل مطلب نہیں ہے کہ آپ اپنی مرضی سے زبردستی کوششیں کرنی شروع کردیں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے کسی بوڑھے رشتے دار کی جانب سے معقول رقم موصول ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے روشن مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کی عملی صلاحیتیں معمول کی طرح متحرک نہ ہوں گی۔

حوت (Pisces)

آج آپ بظاہر تو بہت ہشاش بشاش اور صحت مند نظر آئیں گے لیکن آپ کو بہت جلد علم ہوجائے گا کہ آپ کی استدعا کار بہت زیادہ متاثر کن نہیں ہوگی۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ شاید آپ حقیقت پسندانہ رویے کو اپنانے کی ضرورت محسوس ہی نہیں کررہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments