شائع 25 ستمبر 2017 09:06am

چنئی ایکسپریس بنانے والے ریپ کیس میں گرفتار

بولی وڈ کی مشہور فلم چنئی ایکسپریس کے پروڈیوسرز میں سے ایک کریم مورانی کو ریپ کیس میں  14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

مورانی پر دہلی کی ایک 25 سالہ اداکارہ کی جانب سے شادی کے انکار پر ریپ کرنے کا الزام ہے۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان  دیا کہ مورانی کے پاس انکی کچھ نازیبا تصاویر اور ویڈیو بھی ہیں۔ بیان کے مطابق مورانی نے وہ تصاویر اور ویڈیوسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

کریم مورانی پر جنوری میں ریپ،حبس بےجا میں رکھنے اور ڈرانے دھمکانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مورانی کی جانب سے کی گئی پیشگی ضمانت کی اپیل خارج ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے انہیں خود حوالگی کا حکم دیا تھا۔

جس کے بعد پولیس نے انہیں گزشتہ جمعے کی رات کو گرفتار کر لیا۔

کریم مورانی بولی وڈ کے بہت بڑے پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان، عامر خان، دیپیکا پدوکون اور بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ کیا ہے، اور چنئی ایکسپریس، راجا ہندوستانی اور دامنی جیسی ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔

بشکریہ BRecorder

Read Comments