شائع 25 ستمبر 2017 09:43am

دیپیکا کو پدماوتی کے کردار کیلئے کاسٹ کرنے پر ہنگامے

ممبئی: حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم پدماوتی کا پوسٹر جاری ہوا ہے جس میں فلم کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون کو رانی پدماوتی کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

 تاہم بھارتی شہریوں نے مہارانی پدما وتی کے کردار کیلئے دیپیکا پدوکون کو نامناسب قرار دیتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رانی پدماوتی کافی خوبصورت اور گوری رنگت کی حامل تھیں جبکہ دیپیکا سانولی رنگت کی حامل ہیں، لہذا وہ اس کردار کیلئے درست انتخاب نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی شہریوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شک ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی تاریخ کو ہمیشہ کی طرح مسخ کرکے پیش کریں گے۔

بعض لوگوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ اس فلم کیلئے دپیکا کے بجائے گوری رنگت کی حامل کسی ہیروئن کو کاسٹ کیا جانا چاہیے تھا۔

ایک منچلے نے تو فلم کے پوسٹر میں فوٹو شاپ کے ذریعے دیپیکا کی جگہ کترینہ کیف کی تصویر لگا دی۔

دوسری جانب بھارت کی شری راجپوت کرنی سینا نے فلم پدماوتی کے پوٹرز کو جلا دیا ہے اور فلم ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔

کرنی سینا کا کہان ہے کہ جے پور میں فلم کی عکس بندی کے دوران بھنسالی نے ریلیز سے پہلے فلم  ہمیں اور تاریخ دانوں کو دکھانے کا وعدی کیا تھا، تاہم ابھی تم ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

کرنی سینا نے سنجے لیلا بھنسالی کی طرف سے  فلم میں تاریخ کو مسخ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

فلم کے پوسٹر میں دیپیکا کو جس روپ میں دکھایا گیا ہے وہ 13 ویں صدی کی رانی پدماوتی کی متعدد پینٹنگز سے مشابہہ ہے ۔

. . هذا الأديت من تصميم فانز #كاترينا_كيف البعض حاب وبقوة يشوف #كاترينا بذا الشكل . . شرايكم من لايق عليها اكثر ؟ عاد واضح صراحة مايبي لها . . صورة كات من حساب @katrinakaifalgeria . . #deepikapadukone #katrinakaif #padmavati #ranveersingh #shahidkapoor #sanjayleelabhansali #edityro

A post shared by S.roshkhan (@bollywood_cafe1) on

Read Comments