شائع 26 ستمبر 2017 03:53am

سلمان خان نے بگ باس 11 کیلئے کتنا معاوضہ طلب کیا؟

ممبئی: سلمان خان ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہوگئے ہیں۔ جس کیلئے انہوں نے ریکارڈ معاوضے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان ایک بار پھر بگ باس سیزن 11 کی میزبانی کریں گے۔ جس کی ایک قسط کیلئے انہوں نے پروگرام کے نام کی مناسبت سے ہی 11 کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

یعنی سلمان خان ہفتے میں صرف دو بار اسکرین پر نظر آکر 22 کروڑ بھارتی روپے یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے کمائیں گے۔

اس سے قبل سلمان خان نے پچھلے سیزن میں  فی قسط 8 کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق شومیں حصہ لینے والوں کو کسی فیس کی آفر نہیں کی گئی ہے۔

بگ باس 11 یکم اکتوبر 2017 سے آن ائیر ہوگا۔

بشکریہ India Times

Read Comments