حمل(Arise)
آج آپ کا سامنا ملے جلے حالات سے ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آج آپ کو کسی نئی شراکت داری میں شامل ہونے کی پیشکش موصول ہو تو اسے بلاتاخیر قبول کرلیں کیونکہ مستقبل میں یہ آپ کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ثور(Taurus)
آج عوام الناس کی جانب سے آپ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاسکتا ہے اور آپ کی باتوں پر عمل درآمد بھی۔ آج آپ نئی سرمایہ کاری کے لئے مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے اہم معاملات کو نمٹانے کی کوششوں میں کامیابی بھی حاصل کرسکیں گے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کو اپنے کسی ایسے دوست5 کی بوتوں پر غصہ آسکتا ہے جس پر آپ بہت ہی زیادہ اعتماد کرتے ہیں لیکن ذرا سا بھی سوچنے سے آپ کو اس دوست کے خلوص اور احساسات کا اندازہ ہوسکے گا کیونکہ وہ آپ سے بہت ہی زیادہ پیار کرتا ہے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کو صرف اپنے معمولات میں ہی نہیں بلکہ اپنی زندگی میں بھی تبدیلی لانا ہوگی کیونکہ آپ کو زبردست خود اعتمادی اور مضبوط ارادے کی سخت ضرورت ہوگی اور اس کے بعد ہی کوئی عملی قدم اٹھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے دوستوں کے ساتھ ملاقات کرکے خوب ہلہ گلہ بھی کرسکیں گے۔
اسد (Leo)
آج آپ کے لئے اپنے احساسات پر قابو پاکر انہیں اپنے معمول پر لانا ضروری ہوگا جبکہ اپنی بے چینی اور غصہ کم از کم اپنے ارد گرد موجود افراد پر نہ نکالیں ورنہ ان کے جذبات بھی مجروح ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے اگر آپ نے اپنے جذبات پر قابو رکھ لیا تو حالات بہت جلد معمول پر آجائیں گے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ بہت سے معاملات میں مصروف ہوسکتے ہیں لیکن ان سب کے باوجود اپنے کام کے دوران آپ دوسروں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج خود کو پریشان کرنے کی کوئی بظاہر وجہ نہ ہوگی اسی لئے پرسکون اور بااعتماد رہنے کی کوشش کریں۔
میزان (Libra)
آج آپ اپنے کام کی جگہ پر کئی دنوں سے جاری ناموافق اور ناخوشگوار حالات کو بدلنے کی کوششوں میں کامیاب ہوسکیں گے کیونکہ آپ کے احساسات میں پیدا ہونے والی بے چینی کا اس کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنا موڈ خراب ہونے کے باعث احتیاط برتیں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے لئے بہت سے بہتر مواقع سامنے آنے سے آپ کو بہت سے مالی مفادات کا حصول ممکن ہوسکتا ہے لیکن مناسب تیاری نہ ہونے کی وجہ سے کچھ مشکل پیش آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج اہم معاملات میں اپنی شریکِ حیات کی باتوں پر لازمی عمل کریں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو اپنی مالی حالت کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن ایسے میں جلد بازی اور عجلت سے کام لینے کے بجائے مکمل سکون اور اطمینان سے کام لیں اور کوئی بھی عمل کرنے سے قبل کئی بار سوچیں۔ اس کے علاوہ آج شام میں آپ اپنے کام سے متعلق کوئی بھی غیر متوقع خبر سن سکیں گے۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے پیار و محبت کے معاملات کو باآسانی سنبھال سکیں گے مگر آپ کو اپنے اہل خانہ اور ان کی ضروریات پر خاصی توجہ دینی چاہیئے کیونکہ آج ان کی توقعات معمول سے بڑھ کر ہوں گی۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو اپنے کسی قریبی تجربہ کار اور عمر رسیدہ شخص کی جانب سے کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش کی جا سکتی ہے اور یقینی طور پر آپ کو اس میں بہت سارے مالی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو کسی تفریحی دورے کی دعوت ملے تو اسے بلا جھجک قبول کرلیں۔
حوت (Pisces)
آج ستاروں کے سعد اثرات کی وجہ سے آپ کو غیر متوقع فوائد حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کوئی کاروباری دورہ بھی کرنا چاہیں گے تو کامیابی اس میں بھی آپ کی منتظر ہوگی۔ آج کسی بھی قسم کے خطرات مول لینے کے لئے آپ بہت جذباتی ہورہے ہیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔