انسانی جسم کے بارے میں 8 عجیب اور دلچسپ حقائق
انسانی جسم میں تہہ در تہہ راز چھپے ہوئے ہیں۔ہمارے جسم میں روزانہ کی بنیاد پر بہت کچھ چل رہا ہوتا ہے، لیکن ہمیں اس کی خبر بھی نہیں ہوتی۔ یہاں آپ کو انسانی جسم کے حوالے سے گیارہ ایسے حقائق سے آگاہ کر رہے ہیں جو پہلی بار سننے میں ہی سائنس فکشن لگتے ہیں۔ ٭ ہر دس سال میں پورا نیا جسم ہر روز ہمارے جسم کے 70 بلین خلیات مر جاتے ہیں اور ہمیں خبر بھی نہیں ہوتی۔ لال بلڈ سیلز ہر 3 سے 4 دن میں نئے تخلیق ہوتے ہیں، جبکہ گردے کے مکمل خلیات سال میں مکمل طور پر تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس حساب سے ہر دس سال میں ہمارا جسم مکمل طور پر تبدیل ہو کر نیا ہو جاتا ہے۔ ٭ ناف میں جراثیم کا گڑھ سننے میں عجیب لگتا ہے، لیکن ہر ناف میں جراثیم کی ایک پوری اور الگ دنیا بن جاتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ بالکل برساتی جنگل کی طرح ہوتا ہے۔ ہر ناف میں الگ قسم کے بیکٹیریا کی پوری کالونی بستی ہے۔ ٭ ذائقہ محسوس کرنے والے خلیات کی دل میں موجودگی ایک اوسط بالغ کے منہ میں 10000 کے قریب ذائقہ محسوس کرنے والے خلیات موجود ہوتے ہیں، لیکن ساٹھ سال کی عمر تک یہ آدھے رہ جاتے ہیں۔ حالیہ تحقیق میں پتا چلا کہ انسان کے دل میں کسی بی انفیکشن کو پہچاننے کیلئے کڑواہٹ محسوس کرنے والے خلیات موجود ہوتے ہیں۔ ٭ پیٹ میں خطرناک تیزاب کی موجودگی ہمارے پیٹ میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ موجود ہوتا جو لاہے کو گلانے کیلئے کافی ہے۔ اس کی تیزابیت سے بچنے کیلئے ہمارا جسم مسلسل نئے گیسٹرک خلیات بناتا رہتا ہے کیونکہ یہ ایسڈ پیٹ کے خلیات کو تباہ کر یدتا ہے۔ ٭ جذبات غلط یادیں بناتے ہیں ہمارے ضزبات ہماری یادداشت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ہماری یادیں ہمارے جذبات کے باعث روزانہ تبدیل ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر آپ اپنے دوست کے ساتھ کسی اچھی جگہ پکنک پر جائیں، لہیکن کچھ عرصے بعد آپ کی اس سے ان بن ہو جائے۔ اب آپ جب بھی اس ٹرپ کو یاد کریں گے تو آُپ کو وہ ٹرپ کچھ خاص نہیں لگے گی۔ ٭ صبح ہم لمبے اور پتلے ہوتے ہیں ہمارا جسم سوتے وقت زائد پانی اور ہوا کا اخراج کرتا ہے جس کے باعث ہمارا کلو تک وزن کم ہوجاتا ہے، جبکہ ہماری انورٹیبرل ڈسکس رات کو سوتے وقت ڈھیلی پر جاتی ہیں جس کے باعث ہم صبح ایک سے دوسینٹی میٹر تک لمبے ہوجاتے ہیں۔ ٭ ہر انسان کے پاس یو وی وژن ہوتا ہے انسان میں قدرتی طور پر یو وی لائٹ کے بنا یو وی دیکھنے کی خاصیت موجود ہوتی ہے۔ ایسا آنکھ کا لینس ہٹانے کی سورت میں ممکن ہے۔ ٭ ہمارا آدھا جسم جراثیم سے بھرا ہوا ہے انسان کے جسم پر 40 ٹریلین جراثیم موجود ہوتے ہیں جو جسم میں موجود تمام خلیوں کی آدھی تعداد ہے۔ جبکہ ان کی زیادہ تر تعداد آنتوں میں موجود ہوتی ہے۔ بشکریہ Bright Side