حمل(Arise)
آج آپ کے ستارے آپ کو اس بات کی آگاہی دے رہے ہیں کہ اپنے خیالات پر بھروسہ کرکے عملی اقدامات کریں لیکن ہاں اس بات کو یاد رکھیں کہ سب کو ہی خوش رکھنا ایک مشکل امر ہوگا۔ اس کے علاوہ اسی دوران آپ آپ پر سستی یا کاہلی کا دورہ بھی ہوسکتا ہے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کو ستارے کہہ رہے ہیں کہ آج دوسروں کے بارے میں اپنے مثبت جذبات کا اظہار کریں اور چاہے کوئی بھی صورتحال ہو خود کو یک بہتر فرد ثابت کریں۔ اس کے علاوہ اپنے موجودہ حالات میں دوسروں کے ساتھ اشتراک عمل کی مجبوری کو بھی ختم کردیں۔
جوزا (Gemini)
آج آپ اپنے حالات کا گہرائی سے جائزہ لے کر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کریں اور خود کو نظم و ضبط کا عادی بنا کر جو چاہیں وہ کر گزریں اس کے علاوہ اپنے مالی اور پیشہ وارانہ امور میں بھی حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ اپنے کام کی ترکیب ٹھیک کرکے ہی آپ کسی محبت کرنے والے کا ساتھ دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے مستقبل کے بارے میں اپنے متفکر افراد سے اپنے خیالات اور اصل حالات کو ضرور شیئر کریں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوسکتی ہے۔
اسد (Leo)
آج آپ کے لئے ایک ہی وقت میں بہت سارے معاملات کو اکٹھے شروع کرنا اور انہیں ضرورت کے مطابق ڈھالنا ایک انتہائی مشکل امر ثابت ہوسکتا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ جب تک آپ اپنے خوف پر قابو نہ پائیں گے آگے بڑھنا مشکل ہی ہوگا۔
سنبلہ (Virgo)
آج اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کامیابی کا حصول ممکن ہوسکے گا اور آپ کے ساتھی بھی آپ کی حمایت میں تیار ہوں گے۔ اس کے علاوہ دیگر بہت سے معاملات آپ پر حاوی ہونے کی کوشش کریں گے مگر آپ کو خود ہی فیصلہ کرکے سب سے ضروری کام پہلے کرنا ہوگا۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے منصوبوں کو بہت زیادہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھانے کی کوشش کرنی ہوگی لیکن ایسے موقع پر اس بات کو یاد رکھین کہ اپنے مقصد ہی کو مدنظر رکھیں اور اپنی سوچ کو کسی صورت منتشر نہ ہونے دیں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ اپنی سوچ کو متوازن رکھیں خاص کر اپنی چھٹی حس اور الہامی کیفیات کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ جتنی دیر میں اسے سمجھیں گے اس کی افادیت اسی قدر کم ہوتی جائے گی۔ آج مختلف کاموں کی انجام دہی مشکل تو ثابت ہوگی لیکن یہ آپ کے لئے بہت زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو اپنی نئی ذمے داری سے بالکل بھی نہیں گھبرانا چاہیئے بلکہ تمام ذمے داریوں کو انجام دینے میں بخل اور سستی سے جان چھڑائیں کیونکہ ان امور کا نتیجہ آپ کے حق میں برا بھی نکل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو ہر معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
جدی (Capricorn)
آج ستاروں کی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے آپ اپنی فرائض کی ادائیگی کے دوران دوسروں کی مدد اور حمایت جی بھر کر سمیٹیں خاص کر اپنے قریبی دوستوں یا محبت کرنے والوں کی جانب سے۔ اس کے علاوہ کسی چیز کی بھی فکر نہ کریں اور پوری تسلی کے ساتھ اپنے چاہنے والوں کا خیال رکھیں۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے کاموں کی انجام دہی میں اس وقت ہی کامیاب ہوسکیں گے جب آپ اپنے کام کو انتہائی احسن طریقے سے سر انجام دیں اور اس میں طویل المدتی منصوبہ بندی کو بھی نمایاں کرنے کی کوشش کریں۔
حوت (Pisces)
آج کسی خاص فرد کے رویے میں پیدا ہونے والی سختی کی وجہ سے آپ میں اس فرد کے خلاف بغاوت کے جذبات ابھر سکتے ہیں۔ اور اسی کی وجہ سے آپ کے کئی معاملات الجھاؤ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ اسی لئے آج سیر و تفریح کا پروگرام بنا کر انجوائے بھی کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔