آج کا دن کیسا رہے گا؟ 2 اکتوبر 2017

شائع 02 اکتوبر 2017 05:10am

حمل(Arise)

آج آپ کے لئے بہت سارے مسائل ایک ساتھ آنے کی وجہ سے آپ کے لئے مشکل پیش آسکتی ہے کہ کس کام سے ابتداء کی جائے اور کس کام سے آپ کو فائدہ مل سکتا ہے۔اس کے علاوہ آج بالکل بھی پریشانی اور جذباتیت کا اظہار نہ کریں ورنہ مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے گھر میں کئی قسم کی تبدیلیاں کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے اور آپ کی اپنی خواہش بھی یہی ہوگی کہ آپ کچھ ایسا ہی کرسکیں۔ اس کے علاوہ آج اپنے خیالات کا برملا اظہار کرکے کسی بھی د؛ دکھانے سے گریز کریں۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے دل میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجودہ تعلقات کا جائزہ گہرائی سے لینے کی ضرورت کا احساس جنم لے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی دوست کی جانب سے آپ کو سخت سبق بھی سکھایا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی سوچ میں وسعت پیدا ہوسکے گی۔

سرطان (Cancer)

اگر کی سوچ اور علمی کاوشیں صرف آپ کے طے کردہ راستے پر ہی رہیں تو سمجھ لیجیئے کہ آپ کو اپنے اہداف کے حصول میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ آپ کی بہترین عملی سوچ آپ کی کامیابی کا زینہ ثابت ہوگی جس سے فائدہ اٹھاکر آپ کوئی بھی نیا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنی من پسند تبدیلیاں بروئے کار لانے کے بہترین مواقع میسر آسکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ جو بھی کام انجام دینا چاہیں گے آپ کو ان میں بھی کامیابیاں مل سکیں گی۔ آج کا دن کسی بھی قسم کے امتحانات میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔

سنبلہ (Virgo)

آج حالات کی بہتری کے باعث آپ کو کسی نئے کاروبار کا آغاز کرنے یا پرانے کاروبار کو استحکام دینے میں مدد مل سکتی ہے اس کے علاوہ آپ کے طے شدہ اہداف میں بھی مایوسی نہ ہوگی بلکہ اپنی منصوبہ بندی کی وجہ سے کوئی ایسا کام شروع کرسکیں گے جس سے سماجی زندگی کے نئے دور میں داخل ہوجائیں گے۔

میزان (Libra)

آج آپ کو اپنے سماجی حلقے میں ضرورت سے بھی زیادہ اہمیت حاصل ہوگی جس کی بناء پر آپ کو اپنے التواء شدہ معاملات کو مکمل کرنے اور اپنے الجھے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے مواقع بھی میسر آسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی معاملے میں شکوک و شبہات کا اظہار نہ کریں۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کو اپنے اہداف کے حصول میں کامیابی ملنے کی وجہ سے اپنے پیاروں قریبی دوستوں، قریبی رشتے داروں اور خاص کر اپنی شریک حیات کی جانب سے تعریف کے الفاظ سننے کو مل سکتے ہیں۔ ان کیفیات میں اپنے مسائل کو تیزی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کی مزاجی کیفیت بہتر نہ ہوگی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے کئی معاملات ملتوی بھی کرنا پڑیں گے جس میں آپ کی کاروباری ملاقاتیں بھی شامل ہوسکتی ہیں لیکن اس کے علاوہ اپنے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دینے سے گریز کریں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو کسی بھی وقت کسی جگہ سے معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانا ممکن ہوسکے گا جبکہ اپنے گھر میں آپ کی دلچسپی مزید بڑھ سکتی ہے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کا واسطہ کچھ گھریلو مشکلات سے ہی رہ سکتا ہے جبکہ آپ کو موقع مل سکتا ہے کہ آپ اہم یا قیمتی چیز اپنے گھر کے لئے خرید سکیں یا اپنے لئے کوئی پراپرٹی خرید سکیں۔ ایسے میں آپ کو اپنی شریک حیات کا مکمل تعاون اور سپورٹ بھی حاصل رہے گی۔

حوت (Pisces)

آج آپ اپنے پرانے شروع کئے گئے منصوبوں کی تکمیل کے لئے بہت ہی زیادہ پر عزم ہوں گے جبکہ آپ کی بھر پور توجہ صرف اسی جانب ہی مرکوز رہے گی۔ اس کے علاوہ آج کوئی قریبی مگر تجربہ کار شخص آپ کی عملی مدد کرسکتا ہے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments