شائع 02 اکتوبر 2017 07:00pm

عالیہ نے خوب کی جیکولین فرنینڈس کی تعریفیں

کچھ دن قبل کہا جارہا تھا کہ بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور جیکولین فرنینڈس کے درمیان معاملات کچھ ٹھیک نہیں ہیں۔

لیکن ان تمام افواہوں نے دم تب توڑا جب عالیہ نے فرنینڈس کیلئے دل میں چُھپی محبت کا اظہار کیا۔

عالیہ نے جڑواں 2میں جیکولین کی اداکاری کو سراہنے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

گزشتہ جمعے کو ریلیز ہونے والی فلم جڑواں 2میں ان کے ہمراہ ورون دھون اور تاپسی پنو اداکاری کے جوہر دِکھارہے ہیں۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments