حمل(Arise)
آج آپ کی مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ ایسی کیفیات سے خود کو بچانے کے لئے کسی پیارے کا ساتھ ہی سب سے اہم ثابت ہوگا۔ آج اپنے وہموں اور اندیشوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔
ثور(Taurus)
آج آپ اپنی شخصیت کی کشش اور جاذبیت سے کام لے کر آپ اپنے تمام ادھورے معاملات کو مکمل کر سکیں گے لیکن اس کے لئے آپ کو اپنی مصلحت پسندی کے جذباتبروئے کار لانے ہوں گے۔ اس کے علاوہ امور سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے وقت کا بہتر استعمال یقینی بنائیں۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ اگر آج آپ نے اپنے خیالات کے اظہار کے لئے کسی واضح طریقہ کار یا انداز کو اختیار نہ کیا تو کامیابی کا امکان ختم ہوکر رہ جائے گا۔ اس کے علاوہ آپ میں کنفیوژن اور پریشانی کے جذبات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے بتا رہے ہیں کہ آج آپ کے خیالات ایک دوسرے میں اس طرح گڈ مڈ ہوسکتے ہیں کہ آپ کو اپنے احساسات کا برملا اظہار کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے جبکہ اسی وجہ سے آپ کا موڈ بھی انتہائی خراب ہوسکتا ہے۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو باہمی بات چیت میں محتاط رہنا ہوگا کیونکہ بہت سارے خیالات کی یلغار آپ کی سوچوں کو گڈ مڈ کرسکتی ہے اسی لئے بہتر ہوگا کہ اپنے جذبات و احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سوچوں کو واضح کرنے کی کوشش کریں۔
سنبلہ (Virgo)
آج دوسروں کے خیالات کو اہمیت دینے کے ساتھ ساتھ ان کے جذباتی رد عمل سے بھی بچنے کی کوشش کریں جبکہ اپنے معمول کی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھیں اور پہلے سے طے شدہ معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے کی کوشش ضرور کریں۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کی مالی حالت بہت زیادہ قابل اطمینان یا تسلی بخش نہ ہوگی لیکن اس میں ایسی بھی پریشانی کی بات سامنے نہ آسکے گی کیونکہ آپ کی ضرورت کے مطابق رقم کا انتظام تو ہوہی جائے گا۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے آپ کو اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج اپنے پیاروں سے کسی بھی قسم کی بحث و تکرار کا آغاز نہ کریں اور ہر حال میں اپنے پیار بھرے تعلقات کو بچانے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ منفی خیالات سے بچیں ورنہ کئی کام بگڑ جائیں گے۔
قوس (Sagittarius)
آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے کسی بھی قسم کے کام کو سمجھنے اور تمام معاملات کو ایک دوسرے سے الگ کرکے انجام دینے کی صلاحیت میں کمی ہونے کے باعث بہت سے معاملات آپس میں گڈ مڈ ہوسکتے ہیں۔ اس سے نتائج کے حصول میں بھی ابتری کی شکل سامنے آسکتی ہے۔
جدی (Capricorn)
آج آپ اپنے اہداف کے حصول کے بارے میں کسی کی بھی ہدایات پر عمل نہ کریں کیونکہ اپنے دوستوں کی مدد کے بغیر آپ کا اپنی منزل تک پہنچنا خاصا مشکل ہوگا اسی لئے آپ کو چاہیئے کہ ان کی مدد ضرور حاصل کریں تاکہ کامیابی حاصل کی جاسکے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے ہیجان سے پریشان ہونے کی بجائے اس کو دوبارہ سمجھنے کی کوشش کریں یا تو پھر اپنے آپ کو گھریلو معاملات میں مصروف کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کی توجہ بٹ جائے اور التواء کا شکار منصوبوں کی طرف دھیان متوجہ ہو۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنا رہے ہیں کہ آج آپ اپنے نئے منصوبوں کا باقاعدہ آغاز کرکے ان پر عمل درآمد بھی کرسکیں گے لیکن ایک بات کو بالکل یاد رکھنا چاہیئے کہ سب سے قیمتی چیز وقت ہے اور اسی کا بہتر استعمال کرتے ہوئے بہتر شیڈول مرتب کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔