حمل(Arise)
آج موجودہ صورتحال میں اپنے الجھے ہوئے خیالات کی وجہ سے کسی بھی عملی کام کو سرانجام دینا ممکن نا ہوپائے گا۔ اسی کی وجہ سے آپ میں بے چینی اور اضطراب کے اثرات پیدا ہوکر آپ کو مشتعل کرسکتے ہیں اور اپنے قریبی افراد سے آپ کی تلخی کا باعث بن سکتے ہیں۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج کسی کاروباری پیشکش کی وجہ سے آپ بہت زیادہ جذباتی ہوسکتے ہیں لیکن اس کو فائنل کرنے سے قبل اپنے موجودہ امور کو مکمل کرنے کی کوشش کریں اس کے علاوہ اپنے جذباتی معاملات کو سلجھانے کی بھی پوری کوشش کرں۔
جوزا (Gemini)
آج آپ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہت ہی بہتر رویے اور پر جوش جذبات سے معمور ہوں گے لیکن ان سب سے بڑھ کر بہتری یہ ہوسکتی ہے کہ آپ اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے محتاط رہیں کیونکہ ان میں سے کوئی بھی فرد آپ کی بے خبری کا فائدہ اٹھا کر آپ کی جڑیں کاٹ سکتا ہے۔
سرطان (Cancer)
آپ آپ کو اپنے جذبات و احساسات میں پیدا ہونے والی مشکلات اور رکاوٹوں کے بارے میں دوسروں سے مشاورت کرنے یا اپنی دلی کیفیات کا اظہار کرنے کی ضرورت محسوس ہوسکتی ہے۔ آج آپ کے بارے میں اڑائی جانے والی بے بنیاد افواہوں کی وجہ سے آپ میں بھی منفی جذبات پیدا ہوسکتے ہیں۔
اسد (Leo)
آج آپ بہت زیادہ محتاط ہوں گے جس کی وجہ سے کسی بھی کاروباری معاہدے کو حتمی شکل دینے اور کسی نئے کام کا آغاز کرنے میں بہت زیادہ ہچکچاہٹ محسوس کریں گے جس کی وجہ سے آپ خاطر خواہ مالی مفادات حاصل نہیں کر پائیں گے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے اندر بدمزاجی اور لاتعلقی کے جذبات پیدا ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے دوست آپ کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے اور آپ کو حقائق کی روشنی میں خود کو سنبھالنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ آج اپنی گھریلو ذمے داریوں کو بھی پورا کرنے کی کوشش کریں۔
میزان (Libra)
آج اپنے پیاروں سے کسی قسم کی غلط فہمی پیدا ہوجانے کی وجہ سے آپ کسی بھی کام پر توجہ مرکوز نہ رکھ سکیں گے۔ اور اگر آپ کو ایسا کچھ اپنے کام کرنے کی جگہ پر نظر آرہا ہوتو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں کیونکہ یہ حقیقت سے بہت زیادہ بڑھ چڑھ کر نظر آرہا ہوگا۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن یہ کہتی ہے کہ آج آپ کاروباری طور پر بڑی کامیابیاں حاصل کرسکیں گے اس کے علاوہ آپ منفع بخش کاروباری معاہدے بھی کر سکیں گے یا پھر کسی نئی ملازمت کی تلاش میں سرخرو بھی ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج گھر میں ہونے والی کسی بھی بات سے بد دل نہ ہوں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کسی گھریلو حالات یا مالی دشواریوں کی وجہ سے کسی کاروباری دورے کو منسوخ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے طویل المدتی منصوبوں کے بارے میں بہت سے دلیرانہ فیصلے بھی کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے کاروباری معاملات میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا حل بھی باآسانی کرسکیں گے۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کو اپنے بارے میں کوئی بھی بات واضح انداز میں کرنے اور اپنے خیالات کا واضح اظہار کرنے میں کافی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ آج آپ کو اپنے دوستوں سے ملاقات اور باہمی گپ شپ سے گریز کرنا چاہیئے ورنہ کئی قسم کی غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کی اپنی صحت کی وجہ سے آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے اور انہی جذبات کی وجہ سے آپ اپنے حلقہ احباب سے بھی کٹ سکتے ہیں یا تو پھر بے چینی میں کوئی جذباتی قدم اٹھا کر اپنے لئے تنہائی کا عذاب سمیٹ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آج آپ اپنے قریبی افراد کو نظر انداز کرسکتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ آپ سے ناراض بھی ہوسکتے ہیں۔
حوت (Pisces)
آج آپ کو کسی بھی قسم کے کاروباری دورے کا پروگرام بنا کر مالی مفادات حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے اور نہ ہی دلیرانہ فیصلے کرکے قدم آگے بڑھانے چاہیئں کیونکہ آج آپ کے ستارے کہتے ہیں کہ آپ مالی نقسان کر سکتے ہیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔