آج کا دن کیسا رہے گا؟ 9 اکتوبر 2017

شائع 09 اکتوبر 2017 05:09am

حمل(Aries)

آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ موجودہ مالی حالات کی وجہ سے آپ پر پریشانی لاحق ہوسکتی ہے جبکہ آپ جذباتیت کی وجہ سے اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے سے بھی بعض نہ آئیں گے۔ آج اپنے غصے پر قابو پائیں کیونکہ کوئی قریبی فرد آپ کو پیسے ادھار دینے کا سوچ رہا ہے۔

ثور(Taurus)

اگر آج آپ نے اپنے لئے کسی نئی قسم کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رکھا ہے توفی الحال اس سے بعض رہیں کیونکہ اس کے حسب منشاء نتائج برآمد نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے آپ پر قابو رکھنا یا اپنے آپ کو مثبت خیالات کا حامل بنانا انتہائی مشکل امر ہوگا۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ اپنی مالی حالات کی کمزوری کی وجہ سے سخت قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اسی لئے آپ بہتر ہوگا کہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو روک دیں ورنہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج  آپ کو اپنے اخراجات کے بارے میں خاصا محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اگر آپ نے احتیاط نہ برتی تو آپ کا اپنے پیاروں کے ساتھ جھگڑا بھی ہوسکتا ہے یا تو پھر براہ راست تلخی کے آثار بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔

اسد (Leo)

آج آپ کو اپنے معمول کے اخراجات کی وجہ سے کسی بھی طرح مشکل کو سر پر ھاوی نہیں کرنا چاہیئے بلکہ اپنے بزرگوں کی ہدایات پر عمل کرکے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ اس کے علاوہ اپنے تمام معاملات کو پر سکون طریقے سے انجام دینے کی کوشش کریں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستاروں کے منفی اثرات اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو کوئی بھی ناخوشگوار خبر سننے کے لئے تیار رہنا چاہیئے اس کی ابتداء آپ کے گھر سے بھی ہوسکتی ہے۔ یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آج کوئی ایسا فرد آپ کے ہاں تشریف لائے جو آپ کو حالات حاجرہ کی سچی تصویر دکھائے۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج اپنے مزاج کے اتار چڑھاؤ کا بھرپور خیال رکھیں اور بلا وجہ کسی اشتعال میں نہ آئیں ورنہ بحث و تکرار کا راستہ کھل جائے گا۔ اس کی وجہ سے آپ میں اور آپ کی شریک حیات میں تلخی بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے پاس بہت سارے کاموں کا مجموعہ لگا ہوگا اور اس کی وجہ سے آپ الجھن کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ آپ کے لئے اس بات کا فیصلہ کرنا بھی مشکل ہوگا کہ کونسا کام پہلے کیا جائے اور کونسا کام آپ کے لئے بہتر ہے؟ تاہم ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے خود کو تھوڑا آرام بھی دیں۔

قوس (Sagittarius)

آج کچھ غیر متوقع حالات آپ کے سامنے آنے کی وجہ سے آپ کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے خاندانی روابط کو مضبوط کرنے میں کامیابی مل سکتی ہے اور ممکن ہے کسی عزیز کی جانب سے نئے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش بھی مل جائے۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے آپ کو اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ آج دوسروں کے بارے میں اپنی رائے کا برملا اظہار نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کی بحث و تکرار میں ملوث ہونے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اپنے موڈ کی خرابی کا غصہ بھی دوسروں پر نکالنے کی کوشش نہ کریں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کو جہاں سے رقم کے حصول کی تھی وہاں سے ممکن نہ ہوپائے گا جس کی وجہ سے آپ کی الجھن میں اجافہ ہوسکتا ہے۔ آج خود کو پرسکون اور متحمل مزاج بنانے کی کوشش کریں ورنہ تو کسی قسم کی تلخی کے لئے خود کو تیار کرلیں۔

حوت (Pisces)

آج اپنے دوستوں یاروں اور کاروباری ساتھیوں کے ساتھ کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے سے گریز کریں کیونکہ آپ کا جارحانہ موڈ سب کو پریشان کرسکتا ہے اور ان کے موڈ بھی خراب ہوسکتے ہیں۔ اسی لئے آج محتاط رہیں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments