آتش بازی کیخلاف درخواست پر ہزاروں لوگوں کے دستخط

شائع 09 اکتوبر 2017 12:43pm

کچھ لوگوں کیلئے آتش بازی کا مظاہرہ ایک دلچسپ چیز ہوتی ہے جبکہ کچھ لوگ اس سے بہت تنگ ہوتے ہیں۔

اس ہی وجہ سے آتش بازی کے عوامی استعمال پر پابندی کیلئے ایک پیٹیشن شروع کی گئی ہے۔

پیٹیشن پر دو ہزار سے زائد لوگ دستخط کر چکے ہیں۔ پیٹیشن میں لکھا ہے کہ آتش بازی  چونکنے  کے ساتھ، ذہنی دباؤ اور بے چینی کا سبب بنتا ہے۔

پیٹیشن میں سیکریٹری آف اسٹیٹ کو  آتش بازی کے عوامی استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے کیلئے مناسب اقدام کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

پیٹیشن ڈاٹ پارلیمنٹ ڈاٹ یوکے پرہر پیٹیشن کی طرح ،حکومت کی جانب سے توجہ حاصل کرنے کیلئے 10ہزار دستخطوں کی ضرورت ہے۔ جبکہ معاملے کو پارلیمان میں زیرِ بحث لانے کیلئے ایک لاکھ دستخطوں کی ضرورت ہوگی۔

اس ہی طرح کی ایک اور پیٹیشن گزشتہ برس لانچ کی گئی تھی جس نے ختم ہونے تک 168160دستخط حاصل کیے تھے۔

Metro.co.uk بشکریہ

Read Comments