آج کا دن کیسا رہے گا؟ 11 اکتوبر 2017

شائع 11 اکتوبر 2017 05:18am

برج حمل
آج آپ کے ستارے بتا رہے ہیں کہ آج آپ تزئین و آرائش کے کام کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے پیار محبت بڑھے گا۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔بیرون ملک سفر کے خواہاں افراد قسمت آزمائی کر سکتے ہیں۔

برج ثور
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ قانونی معاملات میں آپ کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور آپ افراد کی مدد سے مشترکہ طورپر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
برج جوزا
آج آپ کیرئیر میں درپیش مسائل میں کمی اور کاروباری امور ترقی کی طرف گامزن ہونگے اہم کاروباری معاہدے طے ہونگے جو منافع بخش رہیں گے۔ شریک حیات کا خیال رکھیں۔

برج سرطان
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج آپ کی خود اعتمادی میں اضافہ اور مقاصد میں کامیابی ہوگی۔ مذہبی امور میں لگاؤ رہے گا جس سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ اور روشن خیالی آئے گی۔

برج اسد
آج آپ مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔
برج سنبلہ
آج آپ اپنے بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

برج میزان
آج آپ کے لئے بیرون ملک سفرکے سلسلے میں آسانیاں ملیں گی۔ شریک حیات سے اختلاف رائے ‘ بدمزگی سے گھر کا سکون بربادہو سکتا ہے۔ بعض معاملات میں آپ سے غلطی کا امکان ہے۔

برج عقرب
آج آپ کے ستارے اس بات کا واضح اظہار کررہے ہیں کہ طویل میعاد و جزوقتی ‘ مالی‘ معاشی پروگراموں کی طرف آپ کا رجحان بڑھے گا۔ روز مرہ کام کاج کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

برج قوس
آج آپ کی زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔

برج جدی
آج ستاورں کے منفی اثرات کی وجہ سے دوستوں سے اختلاف رائے کا امکان ہے۔ دوسروں سے وابستہ توقعات میں ناکامی کا اندیشہ ہے۔ زیادہ کام سے صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ صحت جسمانی کا بھی خیال رکھیں۔
برج دلو
آج کسی بھی طرح کے مسائل کے خاتمے کیلئے اپنے جذبات پر قابو رکھئے۔ حاسدین میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔شراکتی کام فائدہ مند رہیں گے ۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر بنا سکیں گے۔
برج حوت
آج کے دل میں کئی خواہشات جنم لیں گی جن کی تکمیل ابھی ممکن نہ ہو سکے گی۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکتے ہیں جس سے طبیعت فریش ہوگی اور ذہن ہلکا رہے گا۔ پیسے کا لین دین کر سکیں گے۔

Read Comments