آج کا دن کیسا رہے گا؟ 19 اکتوبر 2017

شائع 19 اکتوبر 2017 04:57am

حمل(Aries)

آج ستاروں کی مدد اور معاونت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ اپنے کاروباری طریقہ کار اور اپنی محبت بھری زندگی میں بھی کئی اہم تبدیلیاں کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ آج اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لئے اپنے قریبی دوست احباب کی مدد حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوسکیں گے۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ کے لئے ان اہم اہداف کو مکمل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے جن کا آغاز آپ نے کچھ عرصہ قبل ہی کیا ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے جوش اور عزم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے فوائد سمیٹ سکیں گے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج آپ اپنی تما تر توجہ اپنے اہداف کے حصول میں مرکوز کرسکیں گے اور اس کے لئے جتنی بھی کوششیں درکار ہونگی آپ اپنی توانائی کو بروئے کار لاکر ضرور کرسکیں گے۔ آج کسی بھی فرد سے تلخ کلامی سے بچیں۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ کی عملی کوششوں کے بارے میں آپ کے ارد گرد موجود افراد کی جانب سے تعریفی کلمات سنائی دے سکیں گے جبکہ اپنے تکلیف دہ امور کی تکمیل آپ کو خود ہی اکیلے کرنا پڑے گی۔

اسد (Leo)

آج اپنے آپ کو کسی ایسی مصروفیت میں نہیں الجھائیں جس کی وجہ سے آپ کو اپنے اہداف کا حصول پس پشت ڈالنا پڑے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی نئے کاروبار میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے لیکن اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ اپنی حیثیت سے زیادہ حصہ نہ ڈالیں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستارے اس کی خوشخبری دے رہے ہیں کہ آج کا دن اپنی عملی کاوشوں کو تکمیل کی منزل تک پہنچانے کے لئے بہترین اور مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ دوسروں سے تعاون بھی ملے گا اور ہر قسم کی شراکت داری بھی کامیاب رہے گی۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ اپنے مالی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے کسی فرد سے مدد حاصل کرسکیں گے۔ جبکہ اپنے معاملات کی تکمیل کرنا ممکن نہ ہوگا کیونکہ کسی خبر کی وجہ سے آپ کا شیڈول مکمل طور پر بدل کر رہ جائے گا۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے شریک کار کے ساتھ کسی قسم کے بحث و مباحثے میں نہ پڑیں بلکہ سکون سے اپنے معاملات کو انجام دیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کسی کاروباری سفر کی وجہ سے مالی مفادات حاصل کرسکیں گے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے ستارے اس بات کو ظاہر کررہے ہیں کہ آج بظاہر تو آپ کو مالی دشواریوں کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ حقیقت میں ایسی کوئی فکر مندی والی بات ہے ہی نہیں کیونکہ جو بھی ہو رہا ہے یہ سب کچھ آپ کی بہتری کے لئے ہی ہورہا ہے۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے مالی معاملات کو بہتر بنانے کے مواقع میسر آسکیں گے جبکہ اپنی خاندانی وراثت یا کسی فرد سے قرض ملنے کی وجہ سے آپ اپنا بجٹ بھی بہتر بناسکیں گے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ بے حد مصروف ہوسکتے ہیں لیکن اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے آپ میں بھرپور توانائی موجود ہوگی۔ اس کے علاوہ آج آپ کی مالی حالت بہت بہتر ہوگی اور اسی کے باعث فکرمندی والی کوئی بات آپ کے قریب بھی نہ بھٹک سکے گی۔

حوت (Pisces)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو پچھلے کافی عرصے سے مؤخر کردہ کوئی جذباتی مسئلہ حل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے ہی کسی دوست کی جانب سے نئے شروع کردہ کاروبار میں بھی شرکت کا موقع میسر آسکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments