دنگل گرل فاطمہ ثناء شیخ نے بھی دیوالی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ادا خان
ادا خان بھارت کے مشہور ڈرامے ناگن کی خوبرو اداکارہ ہیں انہوں نے بھی دیوالی کے تہوار کو دھوم دھام سے منایا۔
عامر خان
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے دیوالی کے موقع پر ایک تقریب سجائی جس میں شاہ رخ خان سمیت کئی سپر اسٹارز نے شرکت کی۔
سارہ علی خان
سارہ علی خان، سیف علی خان اور ان کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں اور بہت جلد بولی وڈ میں جلوہ گر ہونے والی ہیں انہوں نے بھی دیوالی کے تہوار کو منایا۔
فرح خان
مشہور ہدایتکارہ فرح خان بھی دیوالی کی خوشیاں منانے میں کسی سے پیچھے نہ رہیں انہوں نے اپنے شوہر شریش کندر کے ساتھ دیوالی کے تہوار کو دھوم دھام سے منایا۔
زائیرہ وسیم
عامر خان کی فلم 'سیکریٹ سپر اسٹار' میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ زائیرہ وسیم نے بھی عامر خان کے دیوالی بیش میں شرکت کی۔
کرکٹر عرفان پٹھان
بھارت کے انٹرنیشنل فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان نے بھی دیوالی خوب دھوم دھام سے منائی اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔