مسلمان ہونے کے باوجود دیوالی منانے والے 10 بولی وڈ اداکار

شائع 21 اکتوبر 2017 09:32am

main

عید ہو یا دیوالی، مسلمان اداکار ہوں یا ہندو اداکار۔۔ بولی وڈ انڈسٹری میں ہر تہوار ایک ساتھ مل کر منایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ وہ کون کون سے بھارتی مسلمان اداکار ہیں جنہوں نے ہندوؤں کے تہوار دیوالی کو دھوم دھام سے منایا۔

نوابی جوڑا سیف علی خان اور کرینہ کپور خان

The nawab couple Kareena Kapoor Khan and Saif Ali Khan

ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کو بولی وڈ کے نواب سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے بہت دھوم دھام سے منایا۔

شاہ رخ خان

The amazing trio!

بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان مسلمان ہونے کے باوجود ہر سال دیوالی مناتے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز بھی اپنی اہلیہ اور انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ دیوالی دھوم دھام سے منائی۔

سوہا علی خان

Soha Ali Khan and Kunal Kemmu 

سوہا علی خان نواب سیف علی خان پتودی کی ہی بہن ہیں انہوں نے ایک ہندو اداکار کنال کھیمو سے شادی کی اور وہ بھی ہر سال کی طرح اس سال کی دیوالی کو منانے میں بھی پیش پیش رہیں۔

فاطمہ ثناء شیخ

fs

دنگل گرل فاطمہ ثناء شیخ نے بھی دیوالی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ادا خان

The 'patakaaaa' picture of Adaa Khan

ادا خان بھارت کے مشہور ڈرامے ناگن کی خوبرو اداکارہ ہیں انہوں نے بھی دیوالی کے تہوار کو دھوم دھام سے منایا۔

عامر خان

The two significant Khans of Bollywood

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے دیوالی کے موقع پر ایک تقریب سجائی جس میں شاہ رخ خان سمیت کئی سپر اسٹارز نے شرکت کی۔

سارہ علی خان

Saif Ali Khan's daughter Sara

سارہ علی خان، سیف علی خان اور ان کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں اور بہت جلد بولی وڈ میں جلوہ گر ہونے والی ہیں انہوں نے بھی دیوالی کے تہوار کو منایا۔

فرح خان

Shirish Kunder and Farah Khan 

مشہور ہدایتکارہ فرح خان بھی دیوالی کی خوشیاں منانے میں کسی سے پیچھے نہ رہیں انہوں نے اپنے شوہر شریش کندر کے ساتھ دیوالی کے تہوار کو دھوم دھام سے منایا۔

زائیرہ وسیم

Zaira Wasim at Aamir Khan's Diwali bash

عامر خان کی فلم 'سیکریٹ سپر اسٹار' میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ زائیرہ وسیم نے بھی عامر خان کے دیوالی بیش میں شرکت کی۔

کرکٹر عرفان پٹھان

Cricketer Irfan Pathan posted a picture with his kids on Diwali

بھارت کے انٹرنیشنل فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان نے بھی دیوالی خوب دھوم دھام سے منائی اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔