شائع 23 اکتوبر 2017 09:47am

آڈیو لیک: سلمان خان کے باڈی گارڈ نے دی زبیر خان کی بہن کو اجتماعی زیادتی کی دھمکی

ممبئی: بگ باس 11 اب تک کا متنازع ترین سیزن ثابت ہوا ہے۔ شروعات سے ہی اس شو کو مختلف تنازعات نے گھیر رکھا ہے۔ شو میکرز اس مرتبہ کچھ دلچسپ اور متنازع کرداروں کا اس شو کا حصہ بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں، اور ناظرین اس سے خوب لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔۔

گذشتہ ہفتے سلمان خان نے شو کے ایک کنٹیسٹنٹ زبیر خان بری طرح ذلیل کیا اور انہیں بگ باس کے گھر سے نکال دیا گیا۔۔ جس کے بعد زبیر کی طبیعت خراب ہوگئی۔

لیکن بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی، باہر آکر زبیر خان اور ان کی بہن شبنم شیخ نے  سلمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ اور اب سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کو بھی اس میں گھسیٹ لیا گیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شبنم شیخ نے سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے، جس میں شیرا پر اجتماعی زیادتی کی دھمکی دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

شیرا کیخلاف ایف آئی آر ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں لاج کی گئی۔ شبنم نے شیرا پر مغلظات سے بھری فون کال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا ہے، اور فون کال کی آڈیو کلپ بطور ثبوت بھی پیش کی ہے۔

آڈیو کلپ میں بہت زیادہ مغلظات کا استعمال کیا گیا ہے۔ مہربانی فرماکر ہیڈ فونز کا استعمال کریں اور بچے اسے نہ سنیں۔

آڈیو کلپ یہاں سنیں

شبنم کا کہنا ہے کہ سلمان نے شیرا کو زبیر خان والے کیس کو سیٹل کرنے کیلئے فون کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پولیس نے انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 509 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کی کاپی ذیل میں دکھائی گئی ہے۔

جبکہ شیرا نے ان تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شبنم نامی کسی خاتون سے کوئی بات نہیں کی ہے۔ پولیس اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور بہت جلد اس کا خلاصہ ہوجائے گا۔

Source: India.com/ News

Read Comments