شائع 25 اکتوبر 2017 10:52am

رشتوں کو مضبوط بنانے کیلئے ان 10 باتوں پر عمل کریں

کسی بھی انسان کی زندگی میں رشتوں کی خاصی اہمیت ہیں۔ اگر رشتے نہ ہوں تو زندگی ادھوری رہ جاتی ہے۔ رشتہ نہ تو بنانا آسان ہے اور نہ ہی توڑنا۔ رشتوں کے بنا زندگی کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا۔ اکیلا پن انسان کو یاسیت کا شکار بنا دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی شخص رشتوں کا بچانے کیلئے پوری کوشش کرتا ہے۔

بعض اوقات رشتوں میں دراڑیں آجاتی ہیں جنہیں پہلی فرصت میں پُر کرنا ضروری ہے۔ لیکن کامیاب رشتہ وہ ہی ہے جس میں ایسی کوئی نوبت ہی نہ آئے۔

یہاں آپ کا رشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے 20 کارگر باتیں بتائی جارہی ہیں جن پر عمل کر کے آپ کامیابی سے کسی بھی رشتے کو نبھا سکتے ہیں۔

٭ ہمیشہ دیکھیں کہ اس رشتے میں کیا دستیاب ہے؟ کیا ممکن ہے اور کیا مزد حاصل کیا جاسکتا ہے۔

٭ باتوں کو قبول کریں، معافی کو معمول بنائیں اور جھکنا سیکھیں۔

٭ اپنے آپ کو حالات کے مطابق ڈھال لیں۔

٭ تخیل سے سچ کو پہچاننے کی صلاحیت پیدا کریں۔

٭ ہمیشہ سچ کہیں۔

٭ جھوٹ بولنے سے گریز کریں اور خاس طور پر خود سے۔

٭ انتظار کرنے کی عادت ڈالیں۔

٭ انا پرستی ختم کردیں۔

٭ اس بات کا دعویٰ کریں جو آپ کرسکتے ہیں۔ جو ممکن نہیں وہ نہ کہیں۔

٭ موازنہ کرنے سے گرزی کریں۔

Read Comments