بھارت نے کرکٹ مخالف سازشیں کب کب کیں؟

شائع 25 اکتوبر 2017 04:28pm

بھارت میں پچ فکسنگ کے اس واقعہ سے قبل بھی  کرکٹ کو داغ دارکیا جا چکا ہے۔

ماضی میں بھی کئی بار میچ اوراسپاٹ فکسنگ اسکینڈلزمنظرعام پرآنےسےبھی بھارت کی رسوائی ہوچکی ہے۔ ان اسکینڈلزمیں ملوث کئی کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی لگی جبکہ ٹیموں کومعطلی کا سامنا کرنا پڑا۔

سن 2000میں بھارتی کھلاڑیوں نے فکسنگ کی پہل کی۔ کھلاڑیوں نے ٹیم کی خفیہ معلومات بکیز کو فراہم کیں۔

بکیز سے روابط پر سابق کپتان اظہرالدین اور اجے شرما پر تاحیات پابندی لگی۔

منوج پربھاکر اور اجے جڈیجا پرپانچ پانچ سال کیلئے کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے۔

لیکن اس اسکینڈل کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں نے سبق نہیں سیکھااور 2013 میں آئی پی ایل میں بھی فکسنگ کا بازار گرم ہوا۔

کھلاڑی، فرنچائزمالکان سب ہی ملوث پائے گئے۔جس کے نتیجے میں دوفرنچائز پر دو سال کی پابندی لگی۔

کرکٹرسری سانتھ، اجیت چنڈیلا اور انکیت چون کولائف ٹائم بین کردیا گیااوراب پچ فکسنگ نے بھارتی بورڈ کی کرپشن کےخاتمےکےدعووں کی قلعی کھول دی۔

اگر بھارت میں اسی طرح کھیل سےکھلواڑہوتا رہا توکہیں کرکٹ کا دوسرا نام جوا ہی نہ پڑجائے۔

Read Comments