حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول ۔ ۔ ۔ ؟ دجال کی موت

شائع 26 اکتوبر 2017 03:58pm

حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول سے متعلق ہر کوئی جاننا چاہتا ہے اور معلوم کرنا چاہتا ہے کہ ان کا نزور کب ہوگا ؟ حضرت عیسی علیہ السلام اللہ کے پیغمبر اور رسول ہیں اور دجال کے ظہور کے بعد ان کا نزول ہوگا۔ آپ کا نزول دمشق میں ہوگا اور نزول کے وقت آپ دونوں ہتھیلیاں فرشتوں کے پروں پر رکھے ہوئے ہونگے۔

ان کی تشریف آوری پر امام مہدی علیہ السلام جو کہ نماز کی امامت کروارہے ہیں ہونگے وہ پیچھے ہٹ جائیں گے اور آپکو امامت کی درخواست کریں گے لیکن عیسی علیہ السلام حکم دیں گے کہ آپ امامت فرمائیں کیونکہ  اسکی امامت آپکے لئے ہوئی ہے۔

حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کا بیان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی فرمایا ہے، خلاصہ یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نازل ہوکر صلیب کو توڑ دیں گے، خنزیر کو قتل کردیں گے، جزیہ موقوف کردیں گے،اور تمام لوگوں کو اسلام کی دعوت دیں گے۔

اللہ تعالیٰ حضرت عیسی کے زمانے میں تمام ملتوں کو ہلاک کردیں گے۔ ان کے ہی زمانے میں دجال بھی جہنم وصل ہوگا، حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانے میں امن و امان کا دور دورہ ہوگا۔

یاجوج ماجوج اور دجال کے خروج کا زمانہ الگ الگ ہوگا ، دجال امام مہدی کے زمانے میں ظاہر ہوگا اور حضرت عیسی علیہ السلام اسکو قتل کردیں گے جبکہ یاجوج ماجوج کا خروج امام مہدی کے وصال کے بعد ہوگا اور یہ حضرت عیسی علیہ السلام کی دعا سے ہلاک ہونگے۔

تفسری ابن کثیر مع البغوی – مشکاۃ شریف – مسند احمد – فتح باری

Read Comments