حمل(Arise)
آج آپ کے ستارے یہ بات بتا رہے ہیں کہ آج آپ صبح سے ہی بہت زیادہ پر اعتماد اور توانا جذبوں کی وجہ سے بہت تازہ دم ہونگے جس کی وجہ سے اپنے جاری منصوبوں کے علاوہ اپنے مستقبل کی بہتری کے بارے میں بھی کچھ نئے منصوبوں کا آغاز کرسکیں گے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے مالی حالات بہتر بنانے کا موقع مل سکے گا لیکن آپ کو محتاط رہتے ہوئے اپنے باقی ماندہ مسائل کو بھی حل کرنا ہوگا کیونکہ اس کی وجہ سے ہی آپ کی کامیابی کی راہ استوار ہوسکے گی۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج اپنے معمولات کی ادائیگی کے لئے آپ بہت زیادہ پر عزم اور با اعتماد ہونگے لیکن اس بات کا خیال رکھیں کے اپنے قریبی افراد کی ضروریات کا خصوصی خیال رکھیں ورنہ آپ پر سست الوجود اور لا پرواہ ہونے کا الزام بھی لگ سکتا ہے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنارہے ہیں کہ آج صبح میں ہی آپ کسی اسمارٹ اور خوبصورت فرد سے مل سکیں گے اور حقیقی طور پر محبت کا تیر آپ کے دل کے پار ہوسکے گا کیونکہ آپ پہلی نظر میں ہی اس کا شکار بن چکے ہوں گے۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو پیسے کمانے کے بے شمار مواقع میسر آسکیں گے جن کی وجہ سے آپ باآسانی مالی حالت کو مستحکم کر سکیں گے لیکن یاد رکھیں اس کے لئے آپ کو اپنی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر قابو رکھنا ہوگا۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کی مالی حالت تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے مالی حالات کو بہتر بنانے کے لئے نئے ذرائع تلاش کرنے ہوں گے جس کے بعد ہی آپ کو مالی پریشانیوں سے نجات مل سکے گی۔ اس کے علاوہ آج رومانس کا موقع سامنے آنے سے آپ کے لئے درپیش مسائل سے نمٹنا آسان نہ ہوگا۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے اس بات کا برملا اظہار کررہے ہیں کہ آج آپ کے معمولات میں سماجی تعلقات کا زور رہے گا جس کی وجہ سے آپ کا ارادہ آپ کے دوست احباب کی طرف جانے کا بھی ہوسکتا ہے یا تو پھر ایسا بھی ممکن ہے کہ کچھ مہمان آپ کے ہاں ہی تشریف لے آئیں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج گھمبیر صورتحال کی وجہ سے ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن جلد ہی ان معاملات پر قابو پانے میں بھی کامیاب رہیں گے۔ آج کسی نئی کاروباری سرگرمی کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پرانے معاملات کو بھی نمٹانے کی کوشش کریں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج ملنے والی کسی خبر کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے پیار محبت کے معاملات کو نمٹانا یا کسی بھی قسم کا کوئی بھی اہم فیصلہ کرنا آسان ہوسکے گا کیونکہ اس سے آپ کا ذہن کھلے گا اور آپ سوچ بچار کرسکیں گے۔
جدی (Capricorn)
آج حالات کے بارے میں سوچنا اور سمجھداری سے کام لے کر اپنے معاملات کو آگے بڑھانا آپ کے لئے فائدہ مند ہوگا جبکہ دوسروں سے بات چیت کے دوران اپنی عمدہ گفتگو کرنے کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنی کاروباری صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لائیں اور کامیابیاں سمیٹیں۔
دلو (Aquarius)
آج اپنے گھریلو معاملات میں پیدا ہونے والی کسی جذباتی صورتحال کے باعث آپ بہت جوشیلے اور متحرک ہوسکتے ہیں اور بعض امور میں تو خاصے شدید رد عمل کا اظہار بھی کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے لئے خود پو قابو رکھنا بھی ممکن نہ رہے گا۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے آپ کو کئی ایک نئے مواقع میسر آسکیں گے جنہیں فائدہ مند بنانے کی کوشش آپ کو ازخود ہی کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ آج بہت زیادہ حساس ہونے کے باعث معمولی سی بات پر سخت ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔