ودیا بالن نے 'ڈرٹی' مووی میں انتہائی الگ کردار نبھایا۔ انہوں نے وزن میں 12 کلو اضافے کے ساتھ ساتھ شخصیت میں بھی بڑا فرق پیدا کیا۔
سنجے دت
سنجے دت فلم 'اگنی پتھ' میں نبھائے گئے اپنے کردار سے خود ڈرتے تھے۔ آپ بھی ان کے کردار کی تصویر ملاحظہ کریں۔
پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا نے فلم 'میری کوم' میں اولمپک میڈلسٹ باکسر کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے محض 3 مہینے میں اپنی جسامت کو مکمل تبدیل کیا۔
شاہ رخ خان
شاہ رخ خان نے فلم 'اوم شانتی اوم' سے اپنے جسم کو مکمل تبدیل کیا اور ان کا یہی جسم 'دل والے' اور 'ہیپی نیو ایئر' میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
بھومی پڈنیکر
بھومی نے اکشے کمار کی فلم 'ٹوائلٹ- ایک پریم کتھا' میں ایک موٹی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ ایک انتہائی حیران کن بات تھی کہ ماڈل نے ایک کردار کے لئے اپنی جسامت کو اس قدر تبدیل کیا۔
پربھاس
فلم 'باہوبلی ٹو' کے لئے پربھاس نے 20 کلو وزن میں اضافہ کیا اور ساتھ ہی ٹریننگ کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف سے بھی رابطہ کیا۔
رندیپ ہودا
رندیپ ہودا نے سربھجیت سنگھ کا کردار نبھانے کے لئے محض 28 دنوں میں 18 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔
Thanks to wittyfeed