محض کردار کیلئے اپنے اندر انتہائی بری تبدیلی کرنے والے 11 اداکار

شائع 27 اکتوبر 2017 10:20am

pp

فلموں کی کامیابی کیلئے صرف ایک اچھے اداکار کا ہونا ہی کافی نہیں ہے بلکہ جو اداکار کردار کو نبھارہا ہو اس کا کردار کے مطابق معیار پر پورا اترنا بھی بے حد ضروری ہے۔ یاد رہے یہی وہ چیز ہے جو کسی بھی فلم کی ناکامی اور کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

آج ہم آپ کو ان اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے محض اپنے کردار کو حقیقت کا روپ دینے یا یوں کہیں کہ فلم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے اندر بہت بڑی اور حیران کن تبدیلی کی۔

ان اداکاروں کو اس روپ میں دیکھ کر کہا ہی نہیں جاسکتا کہ یہ وہی اداکار ہیں جنہیں ہم ایک لمبے عرصے سے دیکھتے آرہے ہیں۔ آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

امیتابھ بچن

#1. Amitabh Bachchan in Paa

فلم 'پا' میں امیتابھ بچن کو دیکھ کر کوئی پہچان نہیں سکتا۔ بگ بی کے میک اپ میں روزانہ 4 سے 5 گھنٹے لگتے تھے لیکن پھر بھی انہوں نے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔

ہریتک روشن

#2. Hrithik Roshan in Guzaarish 

ہریتک روشن نے فلم 'گذارش' میں اپنے کردار کو نبھانے کے لئے وزن میں اچھا خاصا اضافہ کیا۔ انہوں نے اپنے اس کردار کے لئے سکس پیک کی جگہ بڑے سے پیٹ کو جگہ دی۔

عامر خان

#3. Aamir Khan in Dangal

عامر خان بولی وڈ کی بلاک بسٹر مووی 'دنگل' میں فٹ فاٹ ہی نظر آئے تاہم انہوں نے صرف ایک کردار کے لئے اپنے وزن میں بے پناہ اضافی کیا۔

بھومی پڈنیکر

#4. Bhumi Pednekar in Dum Laga Ke Haisha

بھومی پڈنیکر نے فلم دم لگا کے ہئیشا' میں خود کو اس قدر تبدیل کیا کہ انہیں پہچاننا بھی محال ہوگیا ان کی تصویر دیکھیں آپ کے لئے بھی پہچاننا مشکل ہوگا۔

راج کمار راؤ

#5. Rajkummar Rao in Subash Chandra Bose

سبھاش چندر کی 'بوس' کے لئے راج کمار راؤ نے اپنے اندر ایسی تبدیلی کی کہ عوام کو چونکا دیا۔ انہوں نے کردار کے لئے وزن میں 11 کلو کا اضافہ کیا۔

ودیا بالن

vid

ودیا بالن نے 'ڈرٹی' مووی میں انتہائی الگ کردار نبھایا۔ انہوں نے وزن میں 12 کلو اضافے کے ساتھ ساتھ شخصیت میں بھی بڑا فرق پیدا کیا۔

سنجے دت

#7. Sanjay Dutt in Agneepath

سنجے دت فلم 'اگنی پتھ' میں نبھائے گئے اپنے کردار سے خود ڈرتے تھے۔ آپ بھی ان کے کردار کی تصویر ملاحظہ کریں۔

پریانکا چوپڑا

#9. Priyanka Chopra in Mary Kom

پریانکا چوپڑا نے فلم 'میری کوم' میں اولمپک میڈلسٹ باکسر کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے محض 3 مہینے میں اپنی جسامت کو مکمل تبدیل کیا۔

شاہ رخ خان

#10. Shah Rukh Khan in Happy New Year

شاہ رخ خان نے فلم 'اوم شانتی اوم' سے اپنے جسم کو مکمل تبدیل کیا اور ان کا یہی جسم 'دل والے' اور 'ہیپی نیو ایئر' میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بھومی پڈنیکر

#11. Bhumi Pednekar in Toilet - Ek Prem Katha

بھومی نے اکشے کمار کی فلم 'ٹوائلٹ- ایک پریم کتھا' میں ایک موٹی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ ایک انتہائی حیران کن بات تھی کہ ماڈل نے ایک کردار کے لئے اپنی جسامت کو اس قدر تبدیل کیا۔

پربھاس

#12. Prabhas in Baahubali 2

فلم 'باہوبلی ٹو' کے لئے پربھاس نے 20 کلو وزن میں اضافہ کیا اور ساتھ ہی ٹریننگ کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف سے بھی رابطہ کیا۔

رندیپ ہودا

#13. Randeep Hooda in Sarabjit 

رندیپ ہودا نے سربھجیت سنگھ کا کردار نبھانے کے لئے محض 28 دنوں میں 18 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

Thanks to wittyfeed