ممبئی: شاہرخ خان کی بیٹی سہانا خان کی نئی تصاویر نے ساری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انڈسٹری کو نئی 'گولڈن گرل' مل گئی ہے۔ اس سے قبل یہ خطاب ملائکہ اروڑا کے پاس تھا۔
شاہرخ خان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی ہیلووین پارٹی میں متعدد اسٹارز نے شرکت کی۔ تقریب میں کئی حسیناؤں نے بھی شرکت کی، تاہم سہانا خان نے ان سب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پوری محفل کی نظریں سہانا پر ہی جمی ہوئی تھیں۔
سہانا نے گولڈن کلر کا ڈریس پہنا ہوا تھا جو دیکھنے والوں کو اس بھرم میں مبتلا کررہا تھا کہ سب کچھ دکھ رہا ہے۔ حالانکہ ڈریس میں اسکن کلر کا کپڑا موجود تھا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے شاہ رخ خان کو غصۃ دلا دیا تھا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے سہانا کس طرح فوٹوگرافرز سے بچتی پھر رہی ہیں۔
اس ویڈیو کے رد عمل میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرے بچوں کو اپنے باپ کی شہرت کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔