حمل(Arise)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج پانے پیار محبت کے معاملات اور روحانی اقدار کو ذہن میں رکھنے سے کسی بھی معاملے میں کامیابی کا حصول آپ کی دسترس میں ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ کا کسی پر کشش اور جاذب نظر شخص سے ملاقات کا امکان ہے۔
ثور(Taurus)
آج اپنے ستاروں کے مثبت سے سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ موجودہ مواقع سے بہترین نتائج حاصل کرنے کی جانب بھی خاص توجہ دینا ہوگی۔ آج پیدا ہونے والے وسائل کی وجہ سے آپ اپنے مؤخر شدہ منصوبوں کو تکمیل کی منزل تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے اس طرف توجہ دلارہے ہیں کہ آج اپنے جذبوں کو زندہ رکھنے کے علاوہ اپنے اہداف کو بھی یاد رکھیں اور کسی صورت انہیں فراموش نہ ہونے دیں۔ اس کے علاوہ آج اپنے ماور میں دوسروں کی مداخلت سے پیدا ہونے والے مسائل سے نبرد آزما ہونا ضروری ہوگا لیکن یاد رکھیں یہ سب وقتی ہی ہوگا۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے کو دوسروں کے سامنے جذباتی، پرجوش اور ذہین فرد کے طور پر پیش کرسکیں گے جبکہ ایسی صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے کہ آپ ہمت ہی ہار جائیں۔ آج کوئی نیا رشتہ نئے روپ میں سامنے آنے سے اپنا دل بھی ہار سکتے ہیں۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج اپنی ذات کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش کریں یا تو پھر کوئی کام یا مصروفیت ضرور تلاش کریں۔ یاد رکھیں ایسے حالات میں جو خیال یا کام اچھا لگے آگے بڑھ کر اس کا استقبال کریں۔
سنبلہ (Virgo)
آج اپنی مثبت سوچ اور عملی جدوجہد سے اپنے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ دوسروں خاص کر اپنے ہی کسی قریبی فرد پر تنقید کرنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ اپنی منزل کے حصول کی کوششوں کو بھی جاری رکھیں۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن آپ کو اس بات کا مشورہ دے رہی ہے کہ آج پانی مختلف پریشانیوں کا حل تلاش کرنے یا اپنی موجودہ الجھنوں کو سلجھانے کے لئے اپنی مصروفیات میں سے تھوڑا بہت وقت ضرور نکالیں کیونکہ آپ کے تمام تر منصوبے صرف اور صرف آپ ہی کی ذات پر منحصر ہوں گے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ تمام تر سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی بہتر اور کارگر فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ جبکہ دوسری جانب آج حالات پر کنٹرول اس طرح سے نہیں ہوگا جس طرح سے ہونا چاہیئے جبکہ ملے جلے حالات کا سامنا رہے گا۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب واضح اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو موجودہ وقت کے لحاظ سے ہی منصوبہ بندی کرنا ہوگی کیونکہ بغیر منصوبہ بندی اپنی ترجیحات کے تعین میں دشواری پیش آسکتی ہے اور ترجیحات کے بغیر آپ کچھ بھی نہیں کر پائیں گے۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے ستارے اس بات کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آج اپنے الفاظ سے نہیں بلکہ اپنے ذہن کو وسعت دے کر زندگی کے کے بارے میں اپنی معلومات کا دائرہ بڑھانے کی کوشش کریں اور تجربات حاصل کرنے کے بہترین مواقع ضائع نہ ہونے دیں۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج دن کے آغاز سے ہی بہتر فیصلے کرنے کی کوششیں کریں۔ اس کے علاوہ اپنے پیاروں اور مخلص افراد کی رائے کو بھی ضرور شامل کریں جبکہ آپ کو اپنے وجدان اور شعوری کیفیات پر ہی کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہیئے۔
حوت (Pisces)
آج دن کے آغاز سے اپنے اندر ایک الگ ہی طاقت اور قوت کو محسوس کریں گے جس کی وجہ سے آپ کی جذباتی کیفیت کچھ اس طرح کی ہوگی کہ جیسے آپ ہی ایک سپر اسٹار ہیں کیونکہ آپ کے ستارے آپ کی بہترین مدد اور خیر خواہی کے لئے بالکل تیار ہیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔