حمل(Arise)
آج آپ اپنے بہترین موڈ میں ہونے کی وجہ سے اپنے تمات تر معاملات کو سرانجام دینے میں کامیاب ہوسکیں گےجبکہ اپنے موجودہ تعلقات کو بھی مستحکم کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو صرف مالی حالات میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ کی تخلیقی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی جس کی بناء پر آپ نئے انداز اپنا کر کاروباری امور میں بھی کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنی شریک حیات کو گرم جوش محبت اور خلوص بھرے احساسات کا یقین دلانا ہوگا۔
جوزا (Gemini)
آج آپ اپنی ذاتی کشش اور جاذبیت کی وجہ سے اپنے سماجی اور کاروباری امور میں بے حد کامیاب رہیں گے اور باآسانی آپ تمام امور کو نمٹا سکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنے الفاظ کا چناؤ بہترین رکھیں تاکہ کسی سے بھی اور کسی بھی قسم کی تلخ کلامی یا جھگڑا نہ ہو۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو کئی ایسی سرگرمیوں کے آغاز کا موقع مل سکے گا جس کی وجہ سے اپنی پیشہ وارانہ کامیابیوں کا دروازہ انتہائی مہارت سے کھول سکیں گے۔ آج آپ بہت محنت کرکے کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے اس بات کو ظاہر کررہے ہیں کہ آج دوپہر سے قبل آپ کو غیر متوقع طور پر کچھ ایسی سرگرمیوں کا آغاز کرنا ہوگا یا انجام دینا ہوگاجو آپ کے مزاج سے بالکل میل نہیں کھاتیں۔ اس کے علاوہ کچھ خفیہ رکاوٹوں کا بھی سامنا کرنا ہوگا جنہیں آپ با آسانی دور کر سکیں گے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کا موقع مل سکتا ہے جبکہ آپ بہت پرعزم اور توانا ہوے کی وجہ سے نت نئی باتیں دوستوں کے سامنے لاسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کی خوب پذیرائی بھی ہوسکے گی۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج آپ کسی سفر کی تیاریوں میں اس طرح سے مصروف ہونگے کہ آپ کے اہل خانہ بھی پریشان ہوجائیں گے۔ آپ کا کوئی بزرگ رشتہ دار آپ کو ان خیالات سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرے گا جس کے بارے میں آپ کچھ سننا پسند نہیں کرتے۔
عقرب (Scorpio)
آج کی سب سے اہم اور خوشی کی خبر یہ ہے کہ آج آپ کو کہیں سے رقم موصول ہونے کے بے حد روشن امکانات ہیں جس کی وجہ سے آپ کا شریک حیات بھی خوش ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے ستاروں کی پوزیشن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اہم کاموں کی تکمیل میں کامیاب ہوسکیں گے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستاروں کے منفی اثرات اس طرح سے اثر انداز ہوں گے کہ آپ مالی مشکلات سے دوچار ہوجائیں گے جس کی وجہ سے آپ میں بے چینی بھی پیدا ہورہی ہوگی۔ تاہم اس کو دور کرنے کے لئے اپنی فنی صلاحیتوں کے اظہار میں کوئی کمی نہ آنے دیں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن انتہائی مثبت ہے جس کی وجہ سے آپ کی قسمت کافی عرصے بعد آپ کے ساتھ ہوگی اور اسی کی وجہ سے آپ کے مزاج میں گرم جوشی اور جذباتی کیفیات کی افراط ہوگی۔ اس کے علاوہ آج آپ کی ملاقات کسی ایسے انسان سے ہوسکتی ہے جو پہلی نظر ہی میں آپ کا دل چرا لے گا۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کا برملا اظہار کررہے ہیں کہ آج آپ کے لئے اپنے مشترکہ مفادات کے حامل منصوبوں سے اپنے لئے فائدہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے لیکن آج آپ کے جذباتی معاملات یا تعلقات میں پیدا شدہ الجھنیں سلجھانے میں کامیابی نہ مل سکے گی۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو بہت سے معاملات سے ایک ساتھ ہی نمٹنا ہوگا اور اسی کے باعث آپ بہت ہی مصروفیت کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے کاموں کی تفصیل ضرور بنائیں تاکہ وقت اور توانائی کو بچایا جاسکے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔