حمل(Arise)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے پرانے شروع کئے گئے عملی منصوبوں کی راہ میں حائل ہونے والی مشکلات سے جان چھڑانے کا موقع مل سکے گا اور اس کو اپنے لئے مزید فائدہ مند بنانا آپ کے لئے مشکل ثابت نہ ہوگا۔
ثور(Taurus)
آج بنیادی تبدیلیوں کے لئے بہترین اور موافق دن ہے جسے استعمال میں لاکر آپ نہ صرف اپنے مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں بلکہ اپنی من مرضی کی تبدیلیاں بھی کرسکتے ہیں۔ تاہم ان تبدیلیوں کے لئے آپ کی پیار بھری زندگی بھی ہدف بن سکتی ہے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے طے شدہ معاملات کو اپنی مرضی کے مطابق نمٹانے کا موقع ملے گا جبکہ اپنے منصوبوں کو تکمیل منزل تک پہنچانے اور ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کے لئے مواقع میسر آسکیں گے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ آج آپ میں اتنی طاقت ہوگی کہ آپ اپنے عملی بنیادوں پر شروع کئے گئے معاملات کو آسانی سے نمٹا سکیں گے۔ اسکے علاوہ اپنے وسائل کے بارے میں پریشانی کا شکار نہ ہوں بس صحیح طریقے سے استعمال کریں اور کامیابی کو سمیٹیں۔
اسد (Leo)
آج اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران آپ کی کارکردگی کچھ ایسی متاثر کن رہے گی کہ آپ کے سینیئرز کے علاوہ ساتھ میں کام کرنے والے افراد بھی آپ کی صلاحیتوں کے معترف ہوں گے جبکہ کچھ اور وجوہات پر احباب آپ کی عزت افزائی پر مجبور ہوں گے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج اپنے پیاروں کے ساتھ میل ملاپ کرنے کے لئے ایک انتہائی بہترین وقت ہے جبکہ اپنے معاملات کو نمٹانے یا انہیں تکمیل کی حد تک پہنچانے کے لئے بھی بہتر وقت آپ کا بھرپور ساتھ دے گا۔
میزان (Libra)
آج اپنے جذبات کی تسکین اور اپنی عملی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کچھ بنیادی تبدیلیوں کی جانب جا سکیں گے جس کی بناء پر آپ کو اپنے مستقبل کے منصوبوں میں دوسروں کا تعاون اور ہمدردی کی فزاء کا حصول ممکن ہوسکے گا۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج کسی مقامی سفر کی منصوبہ بندی کرکے اپنی کاروباری کامیابیوں کو مستقل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے اپنے کاروباری پارٹنر کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث و تکرار سے بچنا ہوگا ورنہ معاملات بگڑ سکتے ہیں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنی ذرائع آمدنی بڑھانے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج صبح ہی میں آپ کو کہیں سے ایک خاص معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکتا ہے یہ رقم آپ کی مالی حالت کو بہتر بنانے میں خصوصی کردار ادا کرے گی۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے ستارے بھی آپ کو اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو ہر حال میں کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے خود کو بچانا ہوگا ورنہ اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد اور ورنہ اپنے دوستوں کے ساتھ کسی نئی بحث کا دروازہ کھل جائے گا جس سے معاملہ تو تکار تک بھی پہنچ سکتا ہے۔
دلو (Aquarius)
آج سماجی اور مالی شعبے میں غیر متوقع کامیابیوں کی وجہ سے آپ کو بے حد خوشی نصیب ہوگی۔ اسی لئے آج یہ بہتر ہوگا کہ آپ اس معاون اور مددگار وقت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں مگر اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے ضد یا اناء سے کام نہ لیں۔
حوت (Pisces)
آج صبح سویرے ہی آپ کوئی ایسا اہم فیصلہ کریں گے جس کی وجہ سے آپ کو اپنا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل کرنا ہوگا۔ آج ممکنہ طور پر اپنے دوست احباب کے ساتھ کسی تقریب میں شرکت کے لئے تیار رہنا چاہیئے تاکہ خوب ہلہ گلہ کیا جاسکے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔