آج کا دن کیسا رہے گا؟ 4 نومبر 2017

شائع 04 نومبر 2017 05:10am

حمل(Arise)
آج آپ کے ستارے بتا رہے ہیں کہ آج اپنے ساتھی کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار خبر کو سن کر پریشان ضرور ہوسکتے ہیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ دوسروں کے سامنے اظہار کرکے انہیں پریشان ہونے سے بچائیں۔ اس کے علاوہ آج آرام کرکے اپنے آپ کو پرسکون بنانے کی کوشش کریں۔

ثور(Taurus)
آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے کچھ انجانے معاملات آپ کے سامنے آئیں گے جس کی وجہ سے آپ کے پیار بھرے رشتے متاثر ہونے کا قوی امکان موجود ہے جبکہ اپنے دوستوں کے ساتھ طے شدہ ملاقاتیں بھی منسوخ ہونے کی وجہ سے باہمی تعلقات بھی خراب ہوسکتے ہیں۔

جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ میں ستاروں کے منفی اثرات کلی وجہ سے بے چینی اور بدمزاجی کی کیفیات حاوی ہوسکتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کو دوسروں سے کسی قسم کا لین دین حتیٰ کہ کسی بھی طرح کی بات چیت کرنے کو دل نہیں چاہے گا۔

سرطان (Cancer)
آج آپ کو اپنے سینیئرز کی وجہ سے اپنا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑے گا لیکن خیال رکھیں کہ اپنے آپ جو ذہنی دباؤ کا شکار مت بنائیں کیونکہ یہ سب کی سب عارضی کیفیات ہیں اور بہت جلد ختم ہوجائیں گی اسی لئے فکر کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اسد (Leo)
آج اپنے گھر میں کسی بھی قسم کی تبدیلی لانے کی خواہش آپ کے اور آپ کی شریک حیات کے درمیان جھگڑے کی ابتدا بن سکتا ہے۔ آپ کو اپنے غصے اور جذبات پر قابو رکھتے ہوئے نارمل رہنا ہوگا اور اگر زیادہ مشکلات پیش آرہی ہوں تو اپنے قریبی افراد سے مشاورت کرلیں۔

سنبلہ (Virgo)
آج آپ کو اپنے جذباتی اور مالی شعبے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ سخت ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں ایسے میں آپ کو اپنے اوسان بحال رکھنا چاہیئے اور کسی بھی قسم کے دباؤ میں آنے سے بچنا چاہیئے۔

میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج صبح سویرے ہی آپ کا اپنے کسی دوست کی بدزبانی کی وجہ سے دل ٹوٹ سکتا ہے ساتھ ہی آپ ذہنی تناؤ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ تاہم آپ کو اپنے حوصلوں کو جوان رکھتے ہوئے اہم اہداف کی جانب توجہ دینی چاہیئے۔

عقرب (Scorpio)
آج کسی اہم مالی منصوبے کی بہتری کے لئے طے شدہ ملاقات منسوخ ہونے کے باعث آپ کو سخت غصہ آسکتا ہے اور ممکنہ طور پر ذہنی دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ایسے میں اپنے حالات پرر قابو رکھیں ورنہ کسی قسم کی پیچیدہ صورتحال میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کا برملا اظہار کررہے ہیں کہ آج اپنے کسی قریبی اور عزیز کی طبیعت میں خرابی کا سن کر آپ پریشان ہوسکتے ہیں جبکہ اپنے آپ کو ذہنی تناؤ سے بچانے کے لئے اہم اہداف کی جانب توجہ مبذول رکھنے سے بھی کامیابی آپ کو نہ مل سکے گی اور اہم فیصلوں کو ملتوی کرنا پڑے گا۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کا دل اپنے کسی شریک کار کی بد دیانتی کی وجہ سے برا ہوسکتا ہے اور آپ کو ایسا بھی محسوس ہونے لگے گا کہ آپ پر بد اعتمادی کی گئی یا آپ کو بے ایمان سمجھا گیا۔ ایسی صورتحال میں آپ کچھ الگ سے فیصلے کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ میں بد مزاجی اور بیزاری کی کیفیات اپنے نقطئہ عروج پر ہونگی اور اسی کی وجہ سے آپ کو ہر چیز بری لگنے لگے گی جبکہ آپ دوسروں پر بھی بے جا تنقید کرنے سے کوئی لحاظ نہ رکھیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کے پیار و محبت کے معاملات بھی تناؤ کا شکار رہیں گے۔

حوت (Pisces)

آج آپ کے ستارے بتا رہے ہیں کہ آج آپ اپنے تمام اہم و کاروباری ملاقاتوں کو ملتوی کردینا چاہیں گے جبکہ کچھ نئے افراد کے ساتھ اہم ملاقات کا نیا شیڈول بھی طے ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ اپنے کسی عزیز کی تعلیمی ضروریات کے لئے آپ کو کچھ رقم ادھار دینا پڑے گی۔

  نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments