Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:پشاورکے علاقے محلہ جنگی پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔رات گئے پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازارمحلہ جنگی پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں واقع ندیم سینٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت میں اضافہ مارکیٹ میں ڈرمز میں کیمیکل کی موجودگی کے باعث ہوا۔ تنگ گلیوں اور راستوں کے باعث فائربریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ تاہم دو گھنٹے کی انتھک کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مشینری اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
پشاور:پشاورکے علاقے محلہ جنگی پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
رات گئے پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازارمحلہ جنگی پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں واقع ندیم سینٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت میں اضافہ مارکیٹ میں ڈرمز میں کیمیکل کی موجودگی کے باعث ہوا۔
تنگ گلیوں اور راستوں کے باعث فائربریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ تاہم دو گھنٹے کی انتھک کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مشینری اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔