پشاور:محلہ جنگی پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں آتشزدگی

شائع 27 جنوری 2016 07:24am

pesh-fire-ho-goda

پشاور:پشاورکے علاقے محلہ جنگی پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

رات گئے پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازارمحلہ جنگی پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں واقع ندیم سینٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت میں اضافہ مارکیٹ میں ڈرمز میں کیمیکل کی موجودگی کے باعث ہوا۔

تنگ گلیوں اور راستوں کے باعث فائربریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ تاہم دو گھنٹے کی انتھک کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مشینری اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔