آج کا دن کیسا رہے گا؟ 10 نومبر 2017

شائع 10 نومبر 2017 05:20am

حمل(Arise)
آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج اپنے معاملات یا فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہیں لیں کیونکہ آپ کا مجوزہ انتخاب غلط بھی ہوسکتا ہے جس سے ممکنہ طور پر آپ کا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

ثور(Taurus)
آج عملی طور پر متحرک نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے جملہ امور پر خاطر خواہ توجہ دینا ممکن نہ ہوگا اسی لئے کسی بھی قسم کی نئی سرگرمیوں کا آغاز کرنے سے گریز کریں۔ آج کامیابی کے لئے دوستوں کی عملی مدد اور شریک حیات کا تعاون درکار ہوگا۔

جوزا (Gemini)
آج اپنے کاروبار میں پیدا ہونے والی نئی تبدیلیوں کو ان کے حقیقی تناظر میں قبول کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ذہنی الجھاؤ کے باعث آپ کے لئے اپنے موجودہ کاروباری معاملات پر توجہ دینا اور ان کے بارے میں اہم فیصلے کرنا ممکن نہ ہوگا۔

سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ اگر آج آپ کو اپنے کسی ذاتی منصوبے کے بارے میں شکوک و شبہات کا سامنا ہو تو اسے ملتوی کردیں جبکہ اپنی صحت کے بارے میں مسائل سامنے آنے کی وجہ سے آپ پریشان بھی ہوسکتے ہیں حالانکہ یہ سب وقتی ہوگا۔

اسد (Leo)
آج اپنے پیاروں کے کاروباری معاملات میں عملی مدد کرنے کا موقع سامنے آسکتا ہے لیکن یاد رکھیں یہ سب کچھ آپ کے اپنے فائدے میں جائے گا۔ ایسے موقع پر اپنے آپ کو مالی شکوک و شبہات سے دور رکھیں۔ اس کے علاوہ دن بھر کی تھکن کے بعد اپنے پیاروں کے ساتھ باہر جانے کا پروگرام بنا سکیں گے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج اپنے حالات کے تحت آپ کو اپنے کیریئر اور پیشہ وارانہ معاملات کے بارے میں کسی بھی اہم فیصلے کو ملتوی کرنا بہتر ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو دوسروں کے معاملات میں بھی مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔

میزان (Libra)

آج آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد اور اپنے سینیئرز کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث و تکرار میں مبتلا نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ اس طرح سے آپ کی عزت و وقار میں کمی آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج صبر و تحمل کے ساتھ ہی اپنے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

عقرب (Scorpio)
آج اگر آپ کو کسی قسم کی نئی کاروباری شراکت داری کی پیشکش ہوتی ہے تو آپ کو واضح الفاظ میں کوئی جواب دینے سے قبل اپنے پیاروں سے مشاورت ضرور کرلینی چاہیئے تاکہ آپ کے مستقبل میں سامنے آنے والے اچھے مواقع ختم نہ ہوسکیں۔

قوس (Sagittarius)

آج خود کو ذہنی الجھاؤ سے بچانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں تاکہ بد مزاجی کے اثرات آپ پر حاوی نہ ہوں۔ ممکنہ طور پر آج آپ کو کچھ غیر متوقع حالات و واقعات سے بچنا ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ آج دن بھر کے شیڈول میں کچھ خفیہ مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج پرجوش سرگرمیوں سے گریز کرنا بے حد فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ آپ کے اہداف کے حصول کی راہ میں بہت سی مشکلات حائل ہونے سے آپ دلبرداشتہ ہوسکتے ہیں۔ آج کسی بھی صورت خود کو کمزور ظاہر نہ ہونے دیں۔

دلو (Aquarius)

آج ستاروں کے منفی اثرات کی وجہ سے حالات کو سمجھنے میں ہونے والی غلطی کی وجہ سے کسی قریبی فرد سے اختلافات سامنے آسکتے ہیں اس کے علاوہ آج مالی نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ آج اپنے حلقہ احباب میں شامل مرد حضرات کے علاوہ کسی خاتون کے جذبات کو سمجھنے کی بھی کوشش کریں۔

حوت (Pisces)

آج اپنے شراکتی معاملات کو حل کرنے کے لئے اپنے قریبی افراد سے مشاورت کے بعد ہی کوئی بھی عملی قدم اٹھانے کی کوشش کریں ۔ ویسے تو آپ کی عملی صلاحیتوں میں ستاروں کے اثرات کی وجہ سے کافی کمی آچکی ہے تاہم اس سے پھر بھی فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments