حمل(Arise)
آج آپ کو اپنے بزرگوں سے باہمی مشاورت یا مشورہ کرنے کے میسر آسکیں گے جس کی بناء پر آپ کو سوچنے سمجھنے کے کئی مووضوع ہاتھ آسکیں گے۔ آج کسی بھی طرح کے اسکینڈل سے نمٹنے کے لئے اپنے رویے میں بنیادی تبدیلی لانے کے علاوہ جذباتیت پر بھی قابو پانا ہوگا۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو غیر متوقع طور پر کچھ افراد کے ساتھ وقت گزارنے کا وقت مل سکتا ہے جس سے آپ کو اپنی خفیہ صلاحیتوں کے بارے میں اہم معلومات میسر آسکیں گی۔ اس کے علاوہ فی الوقت اپنی صحت پر بھی بھرپور توجہ دیں۔
جوزا (Gemini)
آج اپنے کسی قریبی فرد کی جانب سے آپ کا اعتماد توڑنے کی وجہ سے آپ افسردہ ہوسکتے ہیں لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ آپ کو اس قدر پریشان یا دلگیر ہونا چاہیئے کیونکہ آپ کے ساتھ سچے اور مخلص دوسستوں کی بھی ایک کثیر تعداد موجود ہوگی۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج صبح سے ہی آپ اپنے سماجی اور مالی معاملات کے بارے میں ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ایسے میں عملی اقدامات کرتے وقت آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی پیار بھری زندگی معمول سے بہتر نتائج دے سکے گی۔
اسد (Leo)
آج آپ کے مالی حالات کی وجہ سے آپ کو اپنے معاملات چلانا آسان نہ ہوگا جبکہ تمام حالات جوں کے توں رہ سکتے ہیں۔ آج کسی بھی قریبی فرد کی جانب سے نئے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش ہوسکتی ہے۔ تاہم آپ کو اپنی شریک حیات سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرنا چاہیئے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے لئے ذہنی دباؤ کی وجہ سے اپنے گرد و پیش پر نظر رکھنے میں مشکل پیش آسکتی ہے اس سے آپ کے کئی ایک اہم فیصلے بھی تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کا کوئی پارٹنر بلاوجہ رکاوٹیں پیدا کرسکتا ہے جس سے آپ کو عدم تعاون جیسے رویے کاسامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
میزان (Libra)
آج سے آپ کو پرسکون اور مطمئن بنانے کے لئے اپنے ممکنہ درکار وسائل کو استعمال میں لاسکیں گے جبکہ دوسروں سے لین دین کے معاملات سے لے کر آپ کے تمام جذباتی اور پیار بھرے تعلقات بھی مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں جس میں احساسات اور جسمانی کمزوری کے آثار بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو حاکمانہ رویے سے بالکل دور رہنا چاہیئے اور پر حال میں دوسروں کو مناسب عزت و احترام دیں جبکہ ان کے جذبات کی وجہ سے ہی دوسروں کے دل میں جگہ بنا پائیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو غلط فہمی اپنی شریک حیات سے دور کرسکتی ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج دوسروں کی وجہ سے اپنے آپ کو پریشان نہ کریں۔ خاص کر اپنے افسران بالا کی جانب سے کئے گئے جلد بازی پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اپنے آپ کو دباؤ کا شکار نہ بنائیں اور نہ ہی اس فیصلے کی مخالفت کرنے کی کوشش کریں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے ستارے یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ آج اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور اپنی کہنے کے بجائے دوسروں کی سننے کی کوشش کریں تاکہ آپ کو زیر بحث بات اچھی طرح سے سمجھ آجائے۔ اس کے علاوہ مالی حالات کی وجہ سے اپنے کاروبار کو روکنا پڑے گا جس سے آپ کی شریک حیات بے حد پریشان ہوسکتی ہے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کی ذہنی حالت بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے معاملات کی ترجیحات بھی یاد نہیں رہیں گی اور اسی کے باعث اہم معاملات نظرانداز ہوجائیں گے جس سے آپ میں اپنی بے چینی میں اضافہ کرنا لازم ہوسکتا ہے۔
حوت (Pisces)
آج اپنے دوستوں سے بات چیت کے دوران اپنے جذباتی رویے کو خاص طور پر زیر غور لائیں کیونکہ اس موافقت بھرے دن کا فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے کسی بزرگ فرد کی جانب سے ادھار رقم لینے کی بابت کامیابی ہوسکے گی۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔