آج کا دن کیسا رہے گا؟ 15 نومبر 2017

شائع 15 نومبر 2017 04:02am

حمل(Arise)
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنے کی وجہ سے آپ کو غصہ آسکتا ہے اس کے علاوہ اسی جذباتی کیفیت کی وجہ سے کسی قریبی دوست کے ساتھ گرمی سردی ہوسکتی ہے۔ کہیں سے دعوت آئے تو قبول کرلیں ورنہ پیار بھری زندگی بھی مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔

ثور(Taurus)
آج آپ کو اپنے طے کردہ منصوبوں خاص کر کاروباری دورے کو ملتوی کردینا ہی بہتر رہے گا جس کی وجہ سے آپ کے کئی جاری معاملات کے بارے میں بڑے دلچسپ حقائق کھل کر آپ کے سامنے آسکیں گے۔ آج آپ گھر اور گھر سے متعلق معاملات کے بارے میں بہترین منصوبے بناسکیں گے۔

جوزا (Gemini)
آج اپنے پیاروں کی باتوں اور فرمائشوں کو فراخدلانہ احساسات کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کریں ورنہ غلط فہمی پیدا ہوجائے گی اور اس سے آپ کے باہمی تعلقات بھی خراب ہوسکتے ہیں۔ انہی اثرات کے باعث آپ کئی اہم منصوبوں پر کام کرنا روک سکتے ہیں جس سے دوریاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

سرطان (Cancer)
آج دوسروں پر اعتبار کرنے میں نہ تو جلد بازی سے کام لیں اور نہ ہی باہمی فاصلوں کو اس قدر قربت میں بدلیں کہ بعد میں کفِ افسوس ملنا پڑے۔ اپنے کاروباری شراکت دار یا کسی دوست سے آپ کا دل ٹوٹ سکتا ہے لیکن اس صورتحال پر قابو پا کر آپ بہت جلد اسے بہتر کرسکیں گے۔

اسد (Leo)
آج اپنے آپ کو سیکھنے سکھانے کے عمل سے منسلک رکھیں کیونکہ اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون سے ہونے والی بات چیت کی وجہ سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج خود کو پرسکون بناکر تمام معاملات کو دیکھیں ورنہ اسکینڈل بن سکتا ہے۔

سنبلہ (Virgo)

آج کسی کاروباری سرگرمی کی وجہ سے آپ کو اپنے طے شدہ یا حسب توقع نتائج کا حصول ممکن نہ ہوسکے گا ایسے میں آپ کی جذباتی حالت منفی رخ بھی اختیار کرسکتی ہے تاہم ایسے موقع پر یہ نہ بھولیں کہ آج کا دن کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے معاون نہ ہوگا۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج صبح میں آپ کا ذہن الجھا الجھا سا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے کئی ایک اہم معاملات نظروں سے اوجھل ہونے کی بناء پر آپ کو پریشانی لاحق ہوسکتی ہے۔ آپ کو چاہیئے کہ اپنے معاملات کی ترجیحی فہرست تیار کرکے عملی اقدامات کا آغاز کریں۔

عقرب (Scorpio)
آج اپنے آپ کو کسی بھی بات یا معاملے میں بالکل آخری حالت یا مقام تک لے جانے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کے پیشگی نتائج اخذ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آج غیر متوقع حالات و واقعات کی وجہ سے آپ کا شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے۔

قوس (Sagittarius)

آج اپنے ارادوں میں استقامت پیدا کرکے ہی اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کے بہت سے آئیڈیاز کو دوسروں کی جانب سے پذیرائی نہ مل سکے گی۔ ایسی صورتحال میں اپنے آپ کو رنجیدہ خاطر ہونے کی بجائے اعتماد کرنا چاہیئے اور اس صورتحال کو فراموش کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

جدی (Capricorn)

آج اپنے آپ کو مصروف رکھنے اور عملی اقدامات کرنے کے لئے آپ کے سامنے بہت سے منصوبے موجود ہوں گے جنہیں بنیاد بنا کر آپ باآسانی سرگرم عمل ہوسکیں گے۔ لیکن ایسے موقع پر اگر آپ خود کو قابو میں رکھیں اور اپنے معاملات کو تحمل مزاجی اور اطمینان سے انجام دینے کی کوشش کریں۔

دلو (Aquarius)

آج اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کسی نئی سرگرمی کا آغاز کرنے سے گریز کریں کیونکہ آپ میں جلد بازی اور تیزی بھرے رویے کی موجودگی میں آپ کو آتش فشاں کی مانند گرم مزاج بنا دے گی جس سے آپ کے بنتے ہوئے کام بھی بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

حوت (Pisces)

آج اپنے طے شدہ امور کو ملتوی کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہوں جس کی وجہ سے آپ کو اپنے مزاج کے برعکس کوئی عملی قدم اٹھانا ہوگا۔ ویسے بھی آپ کو اپنی محبت اور اس سے متعلقہ معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت کا احساس شدت سے ہوسکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments