حمل(Arise)
آج چونکہ آپ کو دوسروں سے بات چیت کرنے میں کوئی دلچسپی نہ ہوگی جس کی بناء پر آپ کے لہجے میں اکتاہٹ نمایاں ہوسکتی ہے اور اسی کی وجہ سے آپ کے کاروباری معاملات میں کامیابی کا حصول مشکل ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ آج اپنے کاروباری معاملات میں کسی کی دخل اندازی برداشت نہ کریں۔
ثور(Taurus)
آج آپ کو اپنے فرائض کی ادائیگی اور روز مرہ کے معمولات کی انجام دہی کے علاوہ اپنے تمام پیشہ وارانہ اور کاروباری امور میں کامیابی میسر آسکے گی جبکہ اپنے وقت کا صحیح اور مؤثر استعمال کرکے اسے درست انداز میں تقسیم کرلیں۔ اسی کی وجہ سے آپ وقت کا بھرپور فائدہ اٹھاسکیں گے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کے طے شدہ منصوبے تسلی بخش تائج دے سکیں گے جبکہ ناکامی کا ڈر بھی آپ کے دل سے نکل جائے گا۔ آج خود کو پریشان کرنے کے بجائے سنبھالنے کی کوشش کریں۔ آج آپ کا طے شدہ سیر و تفریح کا منصوبہ ملتوی ہوسکتا ہے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کی تخلیقی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی اور اس میں کوئی شبہ بھی نہ ہوگا کہ ادھر آپ کسی خیال کے بارے میں سوچیں اور ادھر وہ خیال آپ کے سامنے عملی روپ میں آجائے۔ اس کے علاوہ آج آپ کے پیار محبت کے معاملات بھی بہتر انداز میں حل ہوسکیں گے۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے سامنے سے آنے والی تمام محاذ آرائیوں سے خود کو بچانا ہوگا کیونکہ آج کسی بھی قسم کی مقابلہ بازی آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہوگی۔ اس کے علاوہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ ذہنی جھنجلاہٹ پر بھی قابو پایا جاسکے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج آپ کو سب سے زیادہ مشکلات اپنے پیار بھرے معاملات میں پیش آسکتی ہے جن سے نمٹنے کے لئے آپ کو اپنی بے چینی اور ذہنی انتشار پر قابو پانا ہوگا۔ اور اگر ایسا نہ کیا تو آپ کے تمام معاملات افراتفری کا شکار ہوسکتے ہیں۔
میزان (Libra)
آج آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے روز مرہ کے معمولات میں اپنا دماغ نہ کھپائیں اور حالات کو اپنے گھر والوں پر منتقل کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ایسے غیر رومانوی ماحول اور غیر عملی کاموں سے نتائج کے حصول میں ممکنہ طور پر ناکامی کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔
عقرب (Scorpio)
آج آٌ کو اپنے الفاظ کی جادوگری دکھانے کے بجائے سیدھے سادے یا براہ راست الفاظ میں اپنا مطمع نظر بیان کرنا چاہیئے تاکہ ہر قسم کی غلط فہمی سے بچا جاسکے۔ اس کے علاوہ آج مالی مشکلات کے باعث کسی سیروتفریح کے پروگرام کو بھی مجبوراً منسوخ کرنا پڑے گا۔
قوس (Sagittarius)
آج کچھ غہر متوقع حالات و واقعات کی وجہ سے آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا جبکہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے مختصر نوٹس پر بھی آپ کو متحرک ہونا پڑے گا جس سے کاروباری کامیابیاں تو ضرور مل سکیں گی لیکن آپ کے پیاروں کو شکایات پیدا ہوسکتی ہیں۔
جدی (Capricorn)
آج اپنی مالی حالت میں بہتری لانے کے لئے آپ بہت سے ایسے اقدامات کرسکیں گے جن کی بناء پر آپ کو سخت محنت کرنا ضروری ہوگی یا آپ فوری طور پر اپنے معمولات سے ہٹ کر راستہ اختیار کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ ان دونوں صورتوں میں آپ اپنی پیار بھری ہستی کو نظر انداز کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کا ذہن بہت زیادہ سوچوں کی وجہ سے ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوسکتا ہے جس سے آپ کو اہم فیصلے کرنے اور کئی طے شدہ معمولات کو انجام دینا بھی ممکن رہے گا۔ ایسے حالات میں کسی قسم کی نئی سرگرمی کا آغاز نہ کریں ورنہ حسب توقع نتائج کے حصول میں کامیابی ممکن نہ ہوگی۔
حوت (Pisces)
آج آپ کی تمام تر توجہ اپنے مالی وسائل کو بڑھانے پر مرکوز ہوسکتی ہے جبکہ حسب منشاء نتائج کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آج اپنی مرضی کے برخلاف واقعات کی وجہ سے آپ طیش میں بھی آسکتے ہیں اسی وجہ سے تحمل مزاجی کو اپنے خون میں شامل کرلیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔