آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23 نومبر 2017

شائع 23 نومبر 2017 05:20am


حمل
(Arise)
آج آپ کی اپنی ذاتی آزادی کے بارے میں کی گئی باتیں اور عملی اقدامات کی وجہ سے آپ کے شریک حیات کو الجھن اور غلط فہمی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کے طریقہ کار پر بھی بہت سے سوال اٹھ سکتے ہیں۔ آج اپنے خیالات کا واضح اظہار کرنے کی  کوشش نہ کریں۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستارے اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے کاروباری منصوبوں کو عملی شکل دینے کی کوششوں میں کامیاب ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج مناسب اور بہتر وقت ہے کہ اپنے مالی حالات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کریں اور سامنے آنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

جوزا (Gemini)

آج اگر آپ نے اپنی تنقیدی صلاحیت کا برمحل اور مثبت استعمال کیا تو آپ کے مالی معاملات بہترین انداز میں حل ہوسکیں گے جبکہ کئی ایک کامیابیاں بھی حاصل ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آج دوستوں اور شریک حیات کے ساتھ بات کرنے میں احتیاط برتیں ورنہ جھگڑا بھی ہوسکتا ہے۔

سرطان (Cancer)

آج آپ اپنے جوشیلے پن کی وجہ سے اپنے اردگرد موجود افراد میں سے کئی ایک کا دل توڑنے کا جرم کرسکتے ہیں اور اس میں آپ کو کچھ زیادہ محنت بھی کرنا پڑے گی۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنے جذبات پر قابو رکھیں گے تو اپنے لئے نیک نامی کما سکیں گے۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ کی ملی جلی سوچیں آپ کو پریشان کرسکتی ہیں۔ ایسے میں ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے اپنے استعمال کے لئے الفاظ کا چناؤ بہت احتیاط سے کریں۔ اس کے علاوہ اپنے معمول کی سرگرمیوں سے ہٹ کر ایک ساتھ کئی کام شروع کرنے سے گریز کریں۔

سنبلہ (Virgo)

آج کسی کاروباری دورے کی وجہ سے مالی آسودگی کا مزہ چکھ سکیں گے اس کے علاوہ کسی سینیئر فرد یا اپنے قریبی رشتہ دار سے ملاقات ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو کسی نئے کاروبار میں شمولیت کی دعوت دی جاسکتی ہے۔ ایسے حالات میں اپنے وجدان پر بھروسہ کرنے کی کوشش کریں۔

میزان (Libra)

آج اپنی صحت میں پیدا ہونے والی معمولی خرابی کی وجہ سے کسی کاروباری دورے کو ملتوی کرسکتے ہیں لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ آپ اپنی غذا میں معمولی تبدیلی لاکر اس معاملے کو حل کرسکیں گے اور آپ کی صحت بھی شام تک ٹھیک ہوجائے گی۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج کاروباری معاملات کو نمٹانے کے لئے بہتر دن ہے اور نہ ہی کسی قسم کے کاروباری معاہدوں کو حتمی شکل دیں۔ آج ممکنہ طور پر آپ کے آئیڈیاز کو پسند نہیں کیا جائے گا لیکن اس کی وجہ سے آپ بالکل بھی رنجیدہ نہ ہوں۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے مالی معاملات میں بہتری لانے کے مواقع میسر آسکیں گے اور آپ اسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پرانے معاملات کو باآسانی طے کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج کوئی طے شدہ کاروباری دورہ ملتوی ہوجائے گا جس کی وجہ سے آپ پریشان ہوجائیں گے۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد یا اپنے شراکت دار کے ساتھ گرما گرمی ہونے کی وجہ سے بہت غصہ آرہا ہوگا ایسے میں آپ کے ذہنی تناؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے اور آپ میں پیدا ہونے والی بےچینی بھی آپ کو موجودہ معاملات سے بیزار کرسکتی ہے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کی مصروفیات کی وجہ سے آپ کو اپنے گھر اور گھر والوں پر توجہ دینے کا موقع نہ مل سکے گا جس کی وجہ سے آپ کے شریک حیات کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی ذاتی توجہ اور مصالحانہ کوشش حالات میں پیدا ہوئے تناؤ کو ختم کرسکتی ہے۔

حوت (Pisces)

آج صبح سویرے ہی پیدا ہونے والی کسی غلط فہمی کی وجہ سے اپنے کاروباری پارٹنر سے منہ ماری ہوسکتی ہے جس سے سارا ماحول گھٹن کا شکار ہوسکتا ہے۔ تاہم خود کو پرسکون رکھتے ہوئے کسی باہمی سمجھوتے پر پہنچنے کی کوشش کریں تاکہ باقی معاملات بھی سرانجام دے سکیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments