ملا نصیر الدین کا بیوی کے ساتھ چٹکلہ

شائع 25 نومبر 2017 01:47pm

ملا نصیر الدین کے نام سے کون واقف نہیں ہے ۔ وہ حورتو نامی گاوں میں پیدا ہوئے۔ یہ گاوں ترکی کے صوبے حشار میں واقع ہے۔ ان کے والد کا نام آفندی اور والدہ کا نام صدیقہ خانم ہے۔ ملانصیرالدین کے ویسے تو بہت سے قصے اور کہانیاں مشہور ہیں جن میں سبق آموز اور مزاحیہ بھی ہیں ۔ اسہی طرح کا ایک واقعہ ہے ۔

ملا نصیرالدین خود کافی  خوبصورت  اورجیہہ و شکیل تھے جبکہ انکی بیوی خوبصورت نہ تھی  ۔
ایک روز بیوی کو غور سے دیکھ کر ملا کہنے لگے :
"بیگم " تم بھی جنتی ہو اور میں بھی جنتی ۔ "
بیوی نے پوچھا " یہ اندازہ کیسے لگایا ؟‌"
ملا نصیر الدین بولے
" اس لیے کہ جب تم مجھے دیکھتی ہو تو اﷲ کا شکر ادا کرتی ہو جب میں تمہیں دیکھتا ہوں تو صبر کرتا ہوں "

Read Comments