حمل(Arise)
آج آپ اپنے سماجی اور کاروباری دونوں معاملات میں بہتری لانے کے لئے ممکنہ اقدامات کرسکیں گے جبکہ اپنے وجدان سے کام لے کر بھی بہتر نتائج کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔ اگر کسی غیر متوقع دورے پر جانا پڑے تو انکار کرنے کے بجائے ضرور جائیں اور فوائد سمیٹیں۔
ثور(Taurus)
آج کا دن اپنے مستقبل کے لئے کاروباری منصوبے بنانے اور مختلف قسم کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کا آگاز کرنے کے لئے بہترین ثابت ہوسکے گا۔ آج آپ معمول سے زیادہ حساس ہونگے جس کی وجہ سے کچھ جوشیلے اور فوری فیصلے بھی کرسکتے ہیں۔
جوزا (Gemini)
آج آپ بے حد پر امید ہوسکتے ہیں ساتھ ہی آپ کی تصوراتی کیفیات بھی عروج پر ہوں گی جس کی وجہ سے آپ بہت جذباتی نظر آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنی مالی حالت کی کمزوری کی وجہ سے کچھ پریشان بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ مطلوبہ مالی وسائل ناکافی ہوں گے۔
سرطان (Cancer)
آج اپنے دوست احباب کے رویے سے آج بہت آزردہ خاطر ہوسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر کسی فرد کی جانب سے آپ کو دھوکہ بھی دیا جاسکتا ہے۔ اپنے آپ کو دوسروں سے کسی بھی قسم کے ایسے وعدے بعض رکھیں جنہیں آپ کے نبھانا ناممکن ہو۔
اسد (Leo)
آج آپ اپنے کاروباری امور کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی اہم تبدیلیاں لانے کی کوشش کریں گے۔ اس معاملے میں اپنی شریک حیات سے مشاورت کرکے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے آگے قدم بڑھاسکیں گے۔ آج اپنے طے شدہ شیڈول کو لازمی مکمل کرنے کی کوشش کریں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپ کو فنکارانہ سرگرمیوں کے لئے پرجوش اور سرگرم عمل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اگر کسی نئے کاروباری اور پیشہ وارانہ امور کی شروعات کرنے کا موقع ملے تو اس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔ آج خود کو متحرک کرنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔
میزان (Libra)
آج آپ کا جوش اور جذباتیت آپ کی کاروباری اور سماجی سرگرمیوں میں کامیابی کے لئے مددگار ثابت ہوگا جبکہ آپ کو ہر ھال میں اس موافق وقت سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر کسی غیر متوقع کاروباری دورے پر جانا پڑجائے تو ہچکچاہٹ نہ دکھائیں بلکہ خوشدلی سے معاملات کو نمٹائیں۔
عقرب (Scorpio)
آج کچھ غیر متوقع معاملات رونما ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے شیڈول پر عمل کرنا مشکل ہوجائے گا۔ آج کسی دوسرے شہر سے آپ کے رشتے دار ملنے آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج گھریلو معاملات کو سلجھانے کے مواقع بھی میسر آسکیں گے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے لئے اپنے طے شدہ معاملات کو انجام دینا ممکن نہ ہوسکے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے اہم امور کو بھی ملتوی کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی ملاقات اپنے اس پرانے دوست سے ہوسکتی ہے جو آپ کے ساتھ کسی دور میں زیر تعلیم رہا ہوگا۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے کاروباری امور اور پیشہ وارانہ معاملات میں بہت سی کامیابیاں سمیٹنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے گھریلو مسائل کو نمٹانے اور ذاتی سوچوں کو نمٹانے کے لئے بھی تیار رہنا ہوگا۔
دلو (Aquarius)
آج بہت سے مسائل اور معاملات کو ایک ہی وقت میں ایک ساتھ نمٹانے میں آپ کو کامیابی نہ مل سکے گی اور اس سے آپ کے گھر میں کافی مشکلات اکھٹی ہوسکتی ہیں۔ تاہم اگر آپ پرعزم رہے تو حقیقی خیالات بروئے کار لاکر یقینی طور پر کامیاب ہوسکیں گے۔
حوت (Pisces)
آج اپنے معاملات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی وجدانی کیفیات سے بھرپور استفادہ اٹھاسکیں گے اس کے علاوہ اپنے دوستوں اور ساتھ کام کرنے والے افراد کی مدد اور عملی کوششوں سے بھی کامیابی کی راہیں اپنا سکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی مل سکتی ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔