کلینک میں دھوکے بازی کا بازار گرم T.O :ٹیم ٹارگٹ کا اسٹنگ آپریشن

اپ ڈیٹ 29 نومبر 2017 09:18am

کراچی: گلشن اقبال میں واقع T.O  کلینک میں دھوکے بازی کا بازار گرم ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ٹارگیٹ کی ٹیم نے متعدد شکایات کے باعث T.O کلینک میں اسٹنگ آپریشن کیا اور دھوکے باز ڈاکٹر اور انتظامیہ کو رنگ ہاتھوں پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم ٹارگیٹ نے اپنے ایک فرضی نمائندے کو مسلسل آنے والئی شکایات کی تصدیق کیلئے بھیجا، جہاں اس نے ہاتھ میں درد کا بہانہ بنایا۔

ڈاکٹر نے سرسری سا چیک کرکے x-ray کرنے کو کہا ۔ x-ray کی رپورٹ کو دیکھتےہی ڈاکٹرصاحب نے کہا ارے بھائی اس کے ہاتھ میں تو فریکچر ہے پلاسٹر کرنا پڑے گا جبکہ نمائندے کے ہاتھ میں کسی قسم کی سوجن اور فریکچر نہ تھا۔

ڈاکٹر کے مطابق انہوں نے suspected fracture کہا تھا مگر موصوف رپورٹ پر Diagnosed کرچکے تھے۔ رپورٹ ذیل میں دکھائی گئی وڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سے سوالات کیے تو انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی مگر ان کے مالک ڈاکٹر خان شاہ اعظم صاحب آنکھوں دیکھی غلطی کو ماننے کو تیار نہ تھے۔

Read Comments