بہترین کیمرہ، ڈسپلے اور کم قیمت — ملیئے ہواوے میٹ 10 لائٹ سے

شائع 29 نومبر 2017 02:20pm

پاکستان میں جنوبی کوریا کے بڑے برانڈز کے مہنگے سمارٹ فونز کا استعمال عام ہے لیکن پچھلے کچھ عرصے سے چینی کمپنی ہواوے کے مارکیٹ میں اچھے مگر مناسب دام کے سمارٹ فونز بڑی تیزی سے جگہ بنا رہے ہیں۔

حال ہی میں ہواوے نے اپنا مہنگا فلیگ شپ فون Mate 10 لانچ کیا تھا لیکن اب کمپنی نے متوسط طبقےکو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں اس کا lite version پیش کیا ہے، جو ایک اچھی روایت ہے۔

فون کےspecs کا ذکر کریں توآپ کو کم قیمت میں 4G، 64 GB ROM اور 4GB RAM کی خصوصیات مل رہی ہیں جو اسے بڑے موبائل فونز کے مقابلے میں لا کھڑا کرتا ہے۔

تیز رفتار پراسیسر، عمدہ کیمرہ اور مناسب قیمت اس فون کے پلس جبکہ fast charging اور waterproof نہ ہونا اس کے منفی پوائنٹس ہو سکتے ہیں۔

سال 2017 کے دوران سمارٹ فونز میں edge to edge ڈسپلے کا رجحان بہت مقبول ہوا ہے اور Lite میں بھی اس رجحان کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

فون کے ڈسپلے کو آپ bezel-less تو نہیں کہہ سکتے ہیں لیکن کمپنی نے کوشش کی ہے کہbezels کو حد ممکن چھوٹا رکھا جائے۔ Corning Glass 5 پر مشتمل یہ مضبوط ڈسپلے پورے فرنٹ کا ٪83 کور کرتا ہے جو بڑے سائز کے موبائل فون رکھنے والوں کو بے حد پسند آئے گا۔

فون میں موجود تیز رفتار Mali-G71 MP2 کے گرافکس کارڈ کہ وجہ سے آپ اس کے 5.9 انچ ڈسپلے پر ویڈیو گیمز کھیلیں یا HD ویڈیوز دیکھیں یہ فون آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔

فون کے ڈیزائن کی بات کریں تو اس کی ٹاپ سائیڈ پر صرف ایک مائیک نصب ہے جبکہ نچلی جانب ایک اسپیکر، مائیکرو یو ایس بی پورٹ ، سیکنڈری مائیک اور 3.5mm کا آڈیو جیک دیا گیا ہے۔

فون کے ایک جانب volume keys اور power button جبکہ دوسری جانب ڈوئل ہائبرڈ سم ٹرے موجود ہے یعنی آپ اس میں دو نینو سمز یا پھر ایک نینو سم اور ایک میموری کارڈ بیک وقت لگا سکتے ہیں۔

بیک پر موجود فنگر پرنٹ سینسر دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں کافی تیز ہے۔

اس فون کی سب سے خاص بات اس کے 4کیمرے ہیں۔ یہ پہلا سمارٹ فون ہے جس میں 4 کیمرے استعمال کیے گئے ہیں۔ سیلفی کے شوقین نوجوانوں کیلئے فرنٹ پر 13MP کا لینس موجود ہے جبکہ بیک پر16 اور 2MP کے دو کیمرے آپ کی تصاویر کو چار چاند لگاتے ہیں۔

کیمروں کے wide-aperture mode, beauty camera mode, moving picture mode and flashlight mode یقیناً آپ کو متاثر کریں گے۔

بیک کیمروں کی مدد سے آپ DSLR کوالٹی کی تصاویر لے کر دوستوں اور احباب کو متاثر کرسکتے ہیں۔

اب بات کرتے ہیں فرنٹ پر موجود super advance beauty camera کی جو آپ کی سیلفی کو اس خوبصورتی سے لے گا کہ آپ خود کو پہچان نہیں سکیں گے۔

عام طور پر تصاویر لینے کے بعد editing soft wares کے ذریعے بہتر بنایا جاتا ہے لیکن اس فون کے فرنٹ کیمرے سے لی گئی سیلفی پر کسی قسم کی editing کی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ یہ خودکار طریقے سے تصویر کو عمدہ بنا کر پیش کرتا ہے۔

بڑے ڈسپلے والے سمارٹ فونز کی بیٹریز ایک مسئلہ ہوتی ہیں کیونکہ بڑے ڈسپلے کی وجہ سے بیٹری جلد ختم ہو جاتی ہے۔

ہواوے نے یہاں صارفین کے مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے 3340mAh بیٹری رکھی ہے جو کسی بھی مڈ رینج سمارٹ فون کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔کمپنی کا دعوی ہے کہ عام استعمال کی صورت میں فون کی بیٹری 15-20 گھنٹے چل سکتی ہے۔ تاہم، وہ صارف جو fast charging کی امید کر رہے ہیں ان سے معذرت ہی کی جا سکتی ہے۔

پراسیسر کسی بھی سمارٹ فون کا دل ہوتا ہے۔ Huawei Mate 10 lite میں موجود 2.2GHz octa-core processor chipset of HiSilicon Kirin 659 اسے تیز رفتار سمارٹ فونز کی فہرست میں لا کھڑا کرتا ہے۔ اس پراسیسر کی وجہ سے آپ بیک وقت کئی ایپس بغیر کی مشکل کے چلا سکتے ہیں۔ اس فون پر ہیوی گیمز کھیلنا بھی دلچسپ تجربہ ہے۔

مختصر یہ کہ اگر آپ 30000 روپے تک کے بجٹ میں ایک اچھے سمارٹ فون کی تلاش میں ہیں تو ہواوے کا Mate 10 Lite ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔ بڑا اور خوبصورت ڈسپلے، عمدہ بیک اور فرنٹ کیمرے اور طاقت پراسیسر یقیناً اس کے پلس پوائنٹس جبکہ ایف ایم ریڈیو اور water proof نہ ہونا اس کے منفی پوائنٹس ہیں۔

Read Comments